چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئر مین کا کراچی میں پاک بحریہ کی مختلف تنصیبات کا دورہ

اتوار 20 مئی 2018 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) سینٹرل ملٹری کمیشن چین کے وائس چیئرمین جنرل چانگ یو شا نے پاکستان کا سرکاری دورہ کیا ۔ دورے کے دوران جنرل چانگ یوشا نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں 18 مئی کو چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ امورکے ساتھ ساتھ موجودہ اور مستقبل کے بحری اشتراک کے حوالے سے مختلف معاملات بھی زیر بحث آئے ۔

دورے کے دوسرے حصے میں ، چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئر مین نے کراچی میں پاک بحریہ کی مختلف تنصیبات کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

کراچی میں آمد پر، کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل آصف خالق نے ان کا ستقبال کیا۔ پاک بحریہ کے جہاز پر آمد پر وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے جنرل چانگ یو شا کا استقبال کیا اور معزز مہمان کو پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

انھوں نے پاک بحریہ کے جہاز پر تعینات عملے سے ملاقات کی اور پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کے اس دورے سے پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین کے مابین مشترکہ دفاعی تعاون بالعموم اورمسلح افواج کے درمیان اشتراک بالخصوص مزید مستحکم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں