پولیس فیسیلیٹیشن سینٹرز میں دستیاب تمام سہولیات سے عوام الناس کو آگاہ کیا جائے،آئی جی سندھ

صوبائی سطح پرتمام پولیس فیسیلیٹیشن سینٹرز میں وومن ڈیسک کے قیام کو یقینی بنایا جائے ،اللہ ڈنو خواجہ

اتوار 20 مئی 2018 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ کی زیر صدارت پولیس فیسیلیٹیشن سینٹرز اور سی آر او نظام کے جملہ امور سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔اس موقع پر اجلاس میں شریک تمام ڈی آئی جیز نے رینج و ڈسٹرکٹس کے لحاظ سے پولیس فیسیلیٹیشن سینٹرز اور کرائم ریکارڈ آفس نظام کے حوالے سے علیحدہ علیحدہ بریفنگ دی جس پر آئی جی سندھ نے مزید ضروری احکامات دیئے ۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ باالخصوص سندھ جیلز میں تعمیری مراحل کے قریب سی آر او رومز کو جلد سے جلد تعمیر کیا جائے اور اس ضمن میں تمام پولیس رینج میں بھی خصوصی اقدامات کو عملاً یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہر پولیس فیسیلیٹیشن سینٹر میں خواتین اور بچوں کے مسائل اور شکایات کے فوری اور بروقت اذالے کے لئے وومن ڈیسک کے قیام کو یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں بذاتِ خود دورہ کرکے وومن ڈیسک کے قیام کے جملہ امور کا جائزہ بھی لونگا۔اس موقع پر آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس فیسیلیٹیشن سینٹرز اور وومن اینڈ چلڈرن پروٹیکشن یونٹس کے اسٹاف کی ماہانہ تنخواہ دگنی کرنے کے اقدامات بھی کئے جاچکے ہیں۔انہوں نے اجلاس کو ہدایات دیں کہ پولیس فیسیلیٹیشن سینٹرز پر دستیاب تمام سہولیات سے عوام الناس کو آگاہ کرنے کے لئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں