ْمونسپل ورکرز یونینز الائنس سولڈ ویسٹ کے ملازمین کے مسائل حل کروائے گی، سید ذوالفقار شاہ

بائیومیٹرک سسٹم کی خامیاں خرابیاں دورکرنے کے لیے اسکے سوفٹ ویئر کو ملکی لیبر قوانین کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے

اتوار 20 مئی 2018 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ ،جنرل سیکریٹری ملک نواز نے کہاہے کہ کہ میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے ملازمین کے جائز قانونی تمام مسائل حل کروائے گی ۔

(جاری ہے)

بائیومیٹرک سسٹم کی تنصیب سے گھوسٹ ملازمین کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے البتہ بائیومیٹرک سسٹم کی خامیاں خرابیں دور کرنے کے لیے اسکے سوفٹ ویئر اور پراگرامز میں ملکی لیبر قوانین کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے تاکہ ملازمین کی چھٹیوں ہفتہ وار چھٹی اور قومی چھٹیوں ،اتفاقی چھٹیوں ،منظور شدہ چھٹی ،میڈیکل کی رخصت کا حساب کتاب رکھا جاسکے اور اسکی ماہوار رپورٹ میں ان تمام چیزوں کا زکر ہوتاکہ ملازمین کی تنخواہوں سے آئے دن کی کٹوتیوں کا خاتمہ ہوسکے اور ملازمین کی شکایات کا بھی ازالہ ہوسکے ۔

انہوں نے کہا کہ الائنس موجودہ ایم ڈی کے مزدور دوست اقدامات کی حمایت کرتی ہے جبکہ انکے ماتحت آفیسرز کی سست ورکنگ سے ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے اسکا خاتمہ کیا جائے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں