ْ آل کراچی کے ای اجالا کپ رمضان المبارک فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا

اتوار 20 مئی 2018 18:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) لائٹ آف بلوچ فٹبال کلب کے زیراہتمام گبول پارک اسٹیڈیم لیاری میں جاری آل کراچی کے ای اجالا کپ رمضان المبارک فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ان میچز میں لیاری بلوچ نے لیاری برادرز کو پنالٹی ککس پر3-0 سے ،ینگ کلاکوٹ ایف سی نے نیشنل آفریدی کو 2-1سے اور بابل اسپورٹس نے عثمانیہ اسٹار کو 2-1سے شکست دیدی۔

پہلے میچ میں لیاری بلوچ نے لیاری برادرز کو پنالٹی ککس پر3-0 سے ٹھکانے لگادیا۔ کھیل کے پہلے ہاف میں لیاری برادرز کی جانب سے سمیر نی10 ویں منٹ میںگول بناکر اپنی ٹیم کو میچ میں1-0 کی برتری دلوادی۔ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد لیاری برادرز نے گول برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ان کو کامیابی نہیں مل سکی ہاف ٹائم سے پانچ منٹ قبل لیاری برادرز کے اسماعیل نے 30ویں منٹ میں گول اسکور کرکے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔

(جاری ہے)

ہاف ٹائم میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر تھا۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کے فاروڈز نے گول اسکور کرنے کے لئے کئی اچھی موومنٹ بنائی لیکن فاروڈز نے جلدبازی کی وجہ سے گول کے مواقع گنوادیئے۔ مقررہ وقت میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہنے کے بعد دونوں ٹیموں کو پنالٹی ککس دیں گئیں جس میں لیاری بلوچ نے لیاری برادرز کو3-0 سے قابو کرلیا۔دوسرے میچ میں ینگ کلاکوٹ ایف سی نے نیشنل آفریدی کو 2-1سے زیر کرلیا۔

میچ کا آغاز تیزرفتاری سے ہوا، پہلے ہاف کی10 ویں منٹ میں ینگ کلاکوٹ کو بابر نے گول کرکے میچ میں1-0 کی سبقت دلوادی۔نیشنل شاہین نے ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد ینگ کلاکوٹ ایف سی کے گو ل پر حملے کئے اور پہلے ہاف کے اختتام سے قبل30 ویں منٹ میں خالد نے گول اسکور کرکے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں ایک ایک گول سے برابری کے ساتھ میدان سے باہر آئیں۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر حملے لیکن فاروڈز نے غلط نشانہ بازی کی وجہ سے گول نہ کرسکے۔ دوسرے ہاف کی55 ویں منٹ میںینگ کلاکوٹ ایف سی کے عامر گول کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں 2-1سے سرخرو کردیا۔تیسرے میچ میں بابل اسپورٹس نے عثمانیہ اسٹار کو 2-1سے شکست دیدی۔کھیل کے پہلے ہاف کے آغاز میں بابل اسپورٹس نے عثمانیہ اسٹار کے گول پر تابڑتوڑ حملے شروع کردیئے۔

5ویں منٹ میں بابل اسپورٹس کو عدنان نے گول کرکے میچ میں1-0 کی برتری دلوادی۔عثمانیہ اسٹار نے ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد بابل اسپورٹس کے گول پر حملے شروع کردیئے اور پندرہ منٹ کے بعد پہلے ہاف کی20 ویں منٹ میں عطاء نے گول کرکے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔ہاف ٹائم میں دونوں ٹیموں ایک ایک گول سے برابر تھیں۔ دوسرے ہاف کے شروع میں 43ویں منٹ میں بابل اسپورٹس ی جانب سے ایک شاندار موومنٹ پر ستارنے گول بناکر اپنی ٹیم کو میچ میں2-1 کی سبقت دلوادی۔

عثمانیہ اسٹار دوسرے ہاف میں گول برابر کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ڈی ایف اے ویسٹ کے نائب صدر مراد بخش کی ٹیم بابل اسپورٹس کے گول کیپر اور دفاعی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل سے عثمانیہ اسٹار کو گول برابر کرنے میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔ ریفری کی اختتامی وسل پر بابل اسپورٹس کی ٹیم2-1 سے فتح بن کر میدان سے باہر آئی۔ میچ کے ریفری بشیر،رضوان، ڈپٹی ریفریز قیوم کوچ، یوسف فیفا،عباس، عبدالخالق،میچ کمشنر ابوبکر واجو،ماسٹر نذیر احمد اور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد سلیم سماء تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں