صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے،‘وہاج حسین

طلباء و طالبات کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، سربراہ ویلز کالج کا تقریب سے خطاب

اتوار 20 مئی 2018 18:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) ویلز کالج کے سربراہ وہاج حسین نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے اور طلباء و طالبات کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ویلز کالج گلشن اقبال کیمپس میں پہلی ویلز فیکلٹی ٹیبل ٹینس چمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں اور کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے مدد فراہم کرتے ہیں ان کی کھیل کے میدان میں حوصلہ افزائی کرنا ہمارا سب کا فرض ہے، پہلی ویلز فیکلٹی ٹیبل ٹینس چمپئن شپ کے فائنل میں عبدالباسط صدیقی نے وہاج حسین کو 2-1 سے شکست دے کر چمپئن ہونے کاعزاز حاصل کیا، سیمی فائنل مقابلوں میں عبدالباسط صدیقی نے راجہ رائیس کو 2-1 جبکہ وہاج حسین نے محمد صدیق کو 2-0 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی، چمپئن شپ میں چالیس سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور چمپئن شپ دو روز تک جاری رہی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں