اللہ کو جوانی کی عبادت پسند ہے،صاحبزادہ عبید رضا عطاری

جن پر خوف خدا کا غلبہ رہا وہ دنیا وآخرت میں قابل عزت واحترام ہیں،صاحبزادہ امیر اہلسنت

اتوار 20 مئی 2018 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) صاحبزادہ امیر اہل سنت حضرت مولانا عبید رضا عطاری مدنی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان نوجوان کو پسند اور فرشتوں کے سامنے فخر فرماتا ہے جس نے اپنی جوانی کو اللہ عزوجل کی عبادت میں صرف کردیاہو،ناجائز امنگوں اور بری خواہشات سے خود کو بچانے والے کیلئے اللہ کی محبوبیت اور اعلی درجات پانے کی امید ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جوانی میں نفس وشیطان کی خواہشات پر قابو پانا مشکل ہوتا ہے اس لئے جوانی کی عبادت کو زیادہ پسند کیا ہے ،جوانی کو عبادات میں صر ف کریں کیونکہ جوانی میں نفس گناہوں کی طرف مائل ہوتا ہے ۔اللہ تعالیٰ ایسے شخص سے محبت فرماتا ہے جس نے اپنی جوانی کو اللہ کی عبادت کیلئے وقف کردیا ہو۔

(جاری ہے)

مولانا عبید رضا عطاری نے کہا کہ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں اللہ کی محبوبیت نصیب ہوئی ،نفس وشیطان کے ہتھکنڈوں سے بچنے اور عبادت کرنے میں کامیاب ہوگئے ،جن کا دامن نفس وشیطان کی چالوں میں نہ الجھا ،جن پر خوف خدا کا غلبہ رہا وہ دنیا وآخرت میں قابل عزت واحترام ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنی آخرت بہتر بنانے اور وقت کو عبادت میں صرف کرنے کیلئے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیں اور اللہ عزوجل کی عبادت میں مشغول ہوجائیں کیونکہ بہترین زندگی کا راز اللہ عزوجل کی عبادت واطاعت میں پوشیدہ ہے ،زندگی ہر شخص کی گزرتی ہے بہترین زندگی وہ ہے جو اللہ عزوجل کی اطاعت میں صرف ہوجائے ،اللہ تعالیٰ نے ایسے ہی لوگوں کیلئے صدقات کا خصوصی حکم دیا ہے جو اپنی زندگی اللہ کی اطاعت کیلئے وقف کرچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں