وزیر اعظم کی سبیکا کے گھر آمد ،ْ والدین سے سبیکا کی ناگہانی موت پر گہرے رنج ، دکھ اور ہمدردی کا اظہار

انتہاپسندانہ رجحانات کسی ایک ملک یا خطے کا نہیں بین الاقوامی مسئلہ ہے ،ْشاہد خاقان عباسی

اتوار 20 مئی 2018 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی امریکی ریاست ٹیکساس کے سانٹا فے سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے گھر گئے اور سبیکا شیخ کے والدین سے سبیکا کی ناگہانی موت پر گہرے رنج ، دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سبیکا پاکستان کی ہونہار طالبہ تھی، پوری قوم سبیکا کی افسوس ناک موت پر سوگوار ہے۔

اللّٰہ تعالیٰ سبیکا کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ انتہاپسندانہ رجحانات کسی ایک ملک یا خطے کا نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایسے رجحانات پر قابو پانے کے لیے جہاں انکی اصل وجوہات تلاش کرنے اور ان اسباب کے تدارک کی ضرورت ہے وہاں بین الاقوامی سطح پر ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں