جناح یونیورسٹی برائے خواتین نے بے نظیربھٹو یونیورسٹی لیاری کو شکست دے کر ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ جیت لی

اتوار 20 مئی 2018 21:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) جناح یونیورسٹی برائے خواتین نے بے نظیربھٹو یونیورسٹی لیاری کو شکست دے کر ایس ایس بی انٹریونیورسٹی ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ جیت لی۔ مینز ٹائٹل آئی بی اے کے نام رہا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کراچی میں محکمہ کھیل سندھ اور نیو ایرا کریشن کے زیراہتمام کھیلے گئے تین روزہ مقابلوں میں شہر قائد کی آٹھ جامعات نے حصہ لیا۔

وومینز فائنل میں جناح یونیورسٹی فار وومین اور بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے درمیان ہوا۔ جس میں رومیسا علی نے ام ایمن کو دلچسپ مقابلے کے کے بعد گیارہ آٹھ اور گیارہ سات سے مات دی۔ مہوش سہیل نے کرن ابراہیم کو گیارہ پانچ، گیارہ تیرہ اور گیارہ نو سے ہرا کر فتح سمیٹی جبکہ آخری فائنل میں سحرش سرور نے خضرا شوکت کے خلاف گیارہ چھ اور گیارہ آٹھ سے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

مینز فائنل میں آئی بی اے یونیورسٹی نے میزبان بحریہ یونیورسٹی کو ہرکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مہمان خصوصی ساوتھ ایشیئن گولڈ میڈلسٹ اور آٹھ مرتبہ کے قومی چیمپئن عارف خان نے چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو روایتی سندھی ٹوپی اور اجرک بھی دی گئی۔ عارف خان نے کہا کہ ایسے مقابلوں ملک کو نئے ٹیلنٹ کی دریافت میں مدد ملے گی۔ بحریہ یونیورسٹی کے ڈپٹی ڈاِئریکٹر بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کمانڈر قمرشمس نے کہا کہ تعلیلمی اداروں میں صحتمند سرگرمیاں خوش آئند ہیں، ایسے مقابلے وقتاً فوقتاً ہوتے رہنے چاہئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں