سندھ کابینہ نے صوبے میں آبیانہ ختم کرکے اس کی جگہ زرعی اِنکم ٹیکس وصول کرنے اور اسلحہ ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دیدی
چار سے زائد اسلحہ رکھنے پر عائد پابندی ختم کردی گئی ،نجی اسکولوں کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات کی فیس وصول کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، ناصر حسین
پیر 21 مئی 2018 23:08
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے اس بات کا سختی سے نوٹس لیا کہ بعض نجی اسکولز گرمیوں کی تعطیلات میں بھاری فیس وصول کررہے ہیں،کابینہ نے اس معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایسے اسکولوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ سندھ کابینہ نے اسلحہ ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد اب کوئی بھی فرد جتنے چاہے لائسنس اور ہتھیار رکھ سکے گا۔اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کرانے میں دسمبر2018 تک توسیع کردی گئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ نجی اسکولز کی اضافی فیسوں کو روکنے کے لیے قانو ن سازی کی جارہی ہے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو بجٹ کا بڑا حصہ دیا گیااسی سبب وہاں سماجی شعبے میں ترقی وہاں زیادہ نظر آرہی ہے۔ سندھ میں نگراں سیٹ اپ کے قیام سے متعلق سوال پر وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلی کے لیے اپوزیشن لیڈر اور وزیراعلی کی تاحال ملاقات نہیں ہوئی ہے اور نگراں وزیر اعلی کے حوالے سے میڈیا میں جو نام لئے جارہے ہیں ان میں سے کوئی بھی مستند نام نہیں ہے۔ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ کابینہ نے وزیرتعلیم، سیکریٹری تعلیم اور دیگر افسران کو تعطیلات کی فیسوں کے معاملے کو جانچ پڑتال کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ اضافی فیسوں کے معاملے پر والدین کے ساتھ زیادتی نہ ہو اور ان پر اضافی مالی بوجھ نہ پڑے۔ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ سندھ کابینہ نے زراعت پر آبیانہ ختم کردیا ،آبیانہ کی جگہ زرعی اِنکم ٹیکس وصول کیا جائیگا یہ سندھ کابینہ کا بڑااہم فیصلہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زرعی اِنکم ٹیکس پچاس ایکڑ یا بارہ لاکھ روپے سالانہ آمدن پر وصول کیا جائیگا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایسٹ پولیس کی کارروائیاں،6مبینہ ملزمان گرفتار 2کلو چرس، 30بوتل شراب اور اسلحہ برآمد
ایس آئی یو کی کارروائی،ڈکیتی کے دوران جنرل اسٹور کے مالک کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم گرفتار
کیماڑی پولیس کی کارروائیاں، 24گھنٹو ں میں21مبینہ ملزمان گرفتاراسلحہ،2کلو چرس ،680کلوچھالیہ،200 پڑیاں گٹکا ..
کراچی کی طالبہ کا رحیم یار خان میں زبردستی نکاح کرائے جانے کا انکشاف
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران مثبت رجحان ریکارڈ
ڈالر 37 پیسے مہنگا،کرنسی مارکٹ نے رپورٹ جاری کر دی
ایک صوبے میں 2 قانون،حیدر آبا د میں آٹا سستا، کراچی میں مہنگا ہو گیا
پیپلز بس سروس میں جعلی نوٹ چلانے والی خواتین کو قید کی سزائیں
میئر کراچی نے شہر بھر میں جھنڈے اور پینا فلیکس اتارنے کا حکم دیدیا
کراچی سمیت سندھ کے مختلف مقامات پر سورج کے گرد ہالا نظر آیا
پاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزہ عیسی کے نام خط
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہوگی، نظام صحت کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،صوبائی وزیر صحت
-
کراچی کی طالبہ کا رحیم یار خان میں زبردستی نکاح کرائے جانے کا انکشاف
-
پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہرکو تین ماہ قید کا حکم
-
وزیراعظم کی قیادت میں معیشت درست سمت گامزن ہے،رانا مشہوداحمد
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران مثبت رجحان ریکارڈ
-
ڈالر 37 پیسے مہنگا،کرنسی مارکٹ نے رپورٹ جاری کر دی
-
پاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی