جعلی چیک کیس ،سندھ ہائی کورٹ نے ملزم محمد ارشد کی سزا کالعدم قرار دے دی

جمعرات 24 مئی 2018 16:30

جعلی چیک کیس ،سندھ ہائی کورٹ نے ملزم محمد ارشد کی سزا کالعدم قرار دے دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے جعلی چیک کیس میں ملزم محمد ارشد کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ماتحت عدالت سے ملنے والی سزا کالعدم قرار دے دی ہے ۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں ساڑھے 18 لاکھ کے جعلی چیک کیس میں ملزم محمد راشد انور کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں ملزم کی جانب سے وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ میری موکل نے ساڑھے اٹھارہ لاکھ کا کاٹن ویسٹ کا مال حنیف ٹوپی نامی شخص کوبیچاحنیف ٹوپی و دیگرنے میرے موکل کوساڑھے اٹھارہ لاکھ کا ایک نجی بینک کا چیک دیا چیک باونس ہونے کی صورت میں میرے موکل نے تھانہ کورنگی میں ایف ائی آر بھی درج کروائی۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے میرے موکل کا سامان واپس کروایا لیکن ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ایک سال بعد ایف آئی اے نے میرے موکل کو جعلی چیک بینک میں جمع کرانے پر گرفتار کیا اوربینکنگ کورٹ نے میرے موکل کو سات سال کی سزا سنائی تھی عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سنتے ہوئے ماتحت عدالت سے ملنے والی سزا کالعدم قرار دیدی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں