گورنرسندھ محمد زبیر سے میئر کراچی وسیم اختر کی ملاقات
جمعرات 24 مئی 2018 17:01
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے اطراف متبادل گذرگاہوں کی تشکیل سے عوام کو پریشانی سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے ،انتخابات سے قبل ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو زیردست ریلیف فراہم کرنے میں مد د مل سکتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی کی ترقی و خوشحالی وفاق کی اولین ترجیح ہے اس ضمن میں شہر میں 75ارب روپے کی خطیر رقم سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو دور جدید کی سہولیات حاصل ہونگی ، لیاری ایکسپریس وے کی تکمیل کے بعد گرین لائن ، پینے کے صاف پانی K-IV کا پہلا فیز مکمل ہونے سے عوام کو بنیادی سہولیات حاصل ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے ، وفاق شہر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے تعاون جاری رکھے گا ، کراچی کو عالمی معیا ر کے شہروں کی فہرست میں شامل کرنے کے لئے دیگر ترقیاتی پروگرام اہم ثابت ہونگے با الخصوص وفاق کے کراچی ترقیاتی پیکج سے شہر کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق ترقی دینے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے بعد شہر ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے پر کشش اہمیت کا حامل ہے ، شہر میں غیر ملکی سرمایہ کاری تسلسل سے جاری ہے جبکہ صنعتی فعالیت ، معاشی ، اقتصادی ، سماجی ، سیاسی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں روز برو اضافہ ہو رہا ہے ، کراچی ایک با ر پھر روشنیوں کاشہر بن گیا ہے جہاں رات گئے تک مثبت سرگرمیاں جاری رہتی ہے ضرورت اس امر کی ہے شہریوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ سہولیات فراہم کی جائیں اس ضمن میں بلدیہ عظمیٰ کراچی اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بغیر ماسٹر پلان کے پھیلتے شہر کے مسائل زیادہ ہیں اس لئے ان کے حل کے لئے سب کو مل کر کام کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اس بات پر متفق ہیں کہ کراچی کو عالمی معاشی نقشہ پر نمایاں مقام دلانے کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنائے جائیں ، شہر میں بھتہ خوری ، دہشت گردی ، اغواء برائے تاوان جیسے جرائم کے خاتمہ سے عوام کا حکومت پر اعتماد بڑھا ہے ۔ ملاقا ت میں میئر کراچی وسیم اختر نے گورنرسندھ کو رمضان المبارک میں صفائی ستھرائی ، مساجد کے اطراف میں صفائی کے خصوصی انتظامات ، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے جاری ترقیاتی منصوبوں کے اطراف گذرگاہوں کی تشکیل اور اشیائے خوردونوش با الخصوص پھلوں کو حفظان صحت کے مطابق یقینی بنانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے تفصیلی آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے منصوبہ کی تکمیل سے ٹریفک کے نظام میں بہتری آئی ہے دیگر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو مزید ریلیف حاصل ہوگا ،جاری ترقیاتی منصوبے شہریوں کے لئے وفاق کے تحفے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ترقیاتی پیکج میں تشکیل دیئے جانے والے منصوبے عوام کو مزید سہولیات فراہم کرنے میں معاون ثابت ہونگے ، شہر کے دیرینہ مسائل کے حل میں پیکج اہم ثابت ہوگا یہی وجہ ہے کہ عوام وفاق کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پیپلز پارٹی کا بھٹو کے یوم شہادت پر ہونے والا جلسہ 4 اپریل کی بجائے 14 اپریل کو منعقد کرنے کا اعلان
سندھ میں ایسٹر پر یکم اپریل کو مسیحی سرکاری ملازمین کیلئے چھٹی کا اعلان
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
ڈی آئی جی ایسٹ کے بیٹے کی اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل
آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ کے بیٹے کی فائرنگ کے معاملہ کا نوٹس لے لیا
صوبائی وزیرسیاحت و ثقافت سے سینئر صحافی، تجزیہ نگار وسعت اللہ خان کی ملاقات
صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت نوادرات اور آرکائیوز سے محمود احمد خان کی سربراہی میں شاعروں کے وفد کی ملاقات
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
۔سندھ میں ٹیچرز لائسنس کے لیے ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان، صوبائی وزیر سردار علی شاہ کی کامیاب امیدواروں ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا