فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم ہونے پر ساری قوم خاص طور پر سندھ میں آباد تمام قبائلیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،سنیٹرشاہی سید

آج کا دن ساری دنیا میں بسنے والے پختونوں کیلئے خوش بختی کا دن ہے ، امید کرتا ہوں ہر آنیوالا دن پختونوں کیلئے امن، سکون، ترقی اور خوشحالی کا باعث ہو،صدر اے این پی سندھ

جمعرات 24 مئی 2018 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین شاہی سید نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم ہونے پر ساری قوم خاص طور پر سندھ میں آباد تمام قبائلیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے 31ویں آئینی ترمیم کی منظوری ایک تاریخی دن ہے فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے لیے جدوجہد کرنے والی تمام قومی سیاسی ،مذہبی، عسکری قیادت ،فاٹا کے نوجوانوںاور خاص طور پر صحافی حضرات اور وکلاء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، فاٹا کا انضمام ملکی سلامتی اور مضبوطی کا ضامن ہوگا،فاٹا کا انضمام ایک بہت بڑا سنگ میل تھا جسے قومی اتفاق رائے سے عبور کیا گیا تما م قومی قیادت نے ایف سی آر جیسے سیاہ قانون کو دفن کرکے غم زدہ قبائلیوں کو عیدالفطر سے قبل ایک ناقابل بیان خوشی دیدی ہے عوامی نیشنل پارٹی سندھ جلد پارٹی اجلاس بلا کر اس عظیم سنگ میل کور عبور کرنے پر آئندہ کے لائحہ عمل طے کرے گی ․انہوں نے مذید کہا کہ جس طرح آج قومی اتفاق رائے سے انتہائی مشکل کام کو آسان کردیا گیا اسی طریقے سے فاٹا میں امن کی مکمل بحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بہت کچھ کرنا باقی ہے جو کام آج موجودہ پارلیمنٹ کے آخری ہفتے میں کیا گیا یہ چند برس پہلے بھی کی کیا جاسکتا تھا افسوس کہ ملک کے سابق وزیر اعظم اس عظیم کارنامے کو خود بھی سر انجام دے سکتے تھے ،انہوں نے مذید کہا کہ اس تاریخی مرحلے کیلئے ہمارے مشران نے سختیاں جھیلیں ہیں، تکالیف اٹھائی ہیں، مسلسل جدوجہد کی ہے۔

(جاری ہے)

آج کا دن ساری دنیا میں بسنے والے پختونوں کیلئے خوش بختی کا دن ہے اور اسی لئے تمام پختونوں کو مبارکباد دیتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ ہر آنے والا دن پختونوں کیلئے امن، سکون، ترقی اور خوشحالی کا باعث ہو۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں