وزیر اعلی سندھ سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

جمعرات 24 مئی 2018 23:12

وزیر اعلی سندھ سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پیچاموتھو آئی لانگو نے وزیراعلی ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے وزیراعلی سندھ کی کاوشوں کو سراہا جن کی بدولت ورلڈ بینک اور سندھ بینک کے مابین بہترین تعلقات قائم ہوئے۔ وزیر اعلی سندھ نے بھی عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سندھ کو اچھے منصوبے دیئے اور اس حوالے سے بھرپور تعاون بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں