کراچی کے حلقہ این اے 243 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی سے متعلق بڑا فیصلہ آ گیا

کراچی کے حقلہ این اے 243 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 19 جون 2018 16:21

کراچی کے حلقہ این اے 243 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی سے متعلق بڑا فیصلہ آ گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جون 2018ء) : حلقہ این اے 243 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی سے متعلق بڑا فیصلہ آ گیا۔ کراچی کے حقلہ این اے 243 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطاق ریٹرننگ آفیسر نے کراچی کے حقلہ این اے 243 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ سنا دیا ہے۔جس کے مطابق حلقہ این اے 243سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔

اس سے پہلے لاہور کے حلقہ این اے 131 سے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے تھے۔جب کہ اسلام آباد کے حلقہ این اے 53سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور نہیں کیے گئے۔فیصلے میں کہا گیا تھا کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی بیان حلفی کی شق 'این' کے تحت طے شدہ طریقہ کار کے مطابق نہ ہونے پر مسترد کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ افسر کے مطابق عمران خان نے اپنے حلقے میں مفاد عامہ کے کاموں کی تفصیلات نہیں دی تھیں۔گزشتہ روز عمران خان کی جانب سے معاون وکیل کے ذریعے جواب جمع کرایا گیا تھا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ان کے خلاف اٹھائے جانے والے اعتراضات بے بنیاد اور فریب کاری پر مبنی ہیں۔خیال رہے کہ عام انتخابات 2018 کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری دن ہے۔

الیکشن 2018 کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز ہے اور ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جانچ پڑتال کا وقت بڑھانے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے۔۔۔الیکشن کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق عام انتخابات 2018 میں قومی وصوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کی تعداد میں الیکشن 2013کے مقابلے میں کمی آئی ہے ‘2013 کے مقابلے میں 2018 کے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی تعداد کم ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں