ہمارے ووٹرز کو علم ہے کہ ہمارے خلاف ساز ش کی جارہی ہے ،خواجہ اظہار الحسن

میں نے غلطی سے این اے 243کے کاغذات این اے 242میں جمع کرادیئے جس کی بنیاد پر میرے کاغذات مسترد کردیئے گئے،میڈیا سے گفتگو

منگل 19 جون 2018 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ہمارے ووٹرز کو علم ہے کہ ہمارے خلاف ساز ش کی جارہی ہے ۔میں نے غلطی سے این اے 243کے کاغذات این اے 242میں جمع کرادیئے جس کی بنیاد پر میرے کاغذات مسترد کردیئے گئے ،اس فیصلے کے خلاف ہم ٹریبونل سے رجوع کریں گے ۔منگل کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ میرے کاغذات نامزدگی پی ایس 124سے منظور ہوئے ہیں ۔

میں نے غلطی سے این اے 243 کے کاغذات این اے 242 میں جمع کرادیئے۔ہیومن ایرر کی بنیاد پر میرے کاغات مسترد کر دیئے گئے۔میری این اے 243 میں تمام جگہ سے کلیئرنس بھی تھی۔فیصلے کے خلاف ہم ٹربیونل سے رجوع کریں گے ۔امید سے ٹربیونل سے انصاف ملے گا۔

(جاری ہے)

دونوں طرف سے غلطی ہوئی ہے سزا صرف مجھے ے نہیں ملنی چاہیئے۔گذشتہ 30 سالوں سے ہمارا حلقہ انتخاب ہے، یہاں ہمارے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی چاہیے ۔

ٹربیونل سے میرے حق میں فیصلہ آئے گا تو انتخابی مہم شروع کروں گا۔انہوںنے کہا کہ ہمارے ووٹر کو پتہ ہے کہ ایم کیو ایم کے خلاف مل کر سازش کی جارہی ہے۔ایم کیو ایم کا ہر امیدوار جیتے گا۔اسکروٹنی اچھے طریقے سے کرنا اچھی بات ہے لیکن یہاں ایسے لوگ بھی کلیئر ہورہے ہیں جن پر ٹی وی پر ہم نے دیکھا کے بڑے بڑے الزامات ہیں۔انہوںنے کہا کہ فاروق بھائی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے یہ کون دیکھے گا کہ الزام سچا تھا یا نہیں ۔

جھوٹا مقدمہ کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی ہونی چاہیے ۔ہمارے مخالفین اگر سمجھتے ہیں کہ ایم کیو ایم پریشان ہے تو اچھی بات ہے۔ہمارا ووٹر جانتا ہے کہ ایم کیو ایم پریشان نہیں۔خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ میرے گھر کے قریب 10 سال سے پانی نہیں ملا۔اب سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کو حکومت میں نہیں آنے دیں گے ۔اگر کراچی میں پانی نہیں مل ریا تو نواب شاہ اور لاڑکانہ میں بھی لوگ گندا پانی پینے پر مجبور ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں