کراچی،سند ھ پولیس میں بھی اعلیٰ سطح پر تبادلے و تقرریاں

بدھ 20 جون 2018 19:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) پولیس میں بھی اعلی سطح پر تبادلے کیے گئے ہیں جن میں ایڈیشنل آئی جی کرائم عامراحمد شیخ کوایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفئیر کا چارج دے دیا گیا ہے جب کہ جاوید اکبر ریاض ڈی آئی جی لاڑکانہ، ثاقب اسماعیل میمن ڈی آئی جی میرپورخاص، مظہرنواز شیخ ڈی آئی جی شہید بے نظیرآباد اور ذولفقارعلی لاڑک کو ڈی آئی جی سکھر تعینات کیا گیاہے۔

اس کے علاوہ ڈی آئی جی ویسٹ عامر فاروقی ڈی آئی جی ایسٹ زون، ڈی آئی جی حیدرآباد جاوید اختر اوڈھو ڈی آئی جی ساؤتھ اور ڈی آئی جی ساتھ آزاد خان کو ڈی آئی جی ویسٹ لگایا گیا ہے۔ایس ایس پی لیول کے تبادلوں میں تعیناتی کے منتظر نعمان صدیقی ایس ایس پی ایسٹ، تعیناتی کے منتظرعرفان علی بلوچ ایس ایس پی سینٹرل، ایس ایس پی ویسٹ عمرشاہد ایس ایس پی ساؤتھ، تعیناتی کے منتظر منیر احمد شیخ ایس ایس پی ملیر، ایس ایس پی ملیرعدیل چانڈیوایس ایس پی حیدرآباد، ایس ایس پی ایسٹ سمیع اللہ سومرو ایس ایس پی سٹی، ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر رضوان احمد ایس ایس پی ویسٹ اور ایس ایس پی ساجد عامرسدوزئی کو ایس ایس پی کورنگی تعینات کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیے کے مطابق ایس ایس پی سٹی شیراز نذیرکا سکھر تبادلہ کردیا گیا جب کہ ایس ایس پی ساتھ سرفرازاحمد کا بدین اور ایس ایس پی کورنگی ذوالفقار مہر کا قمبر تبادلہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں