�وبز نیوز**

ماڈل و اداکارہ صدف کنول کی رواں سال عید پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں پر سخت تنقید

بدھ 20 جون 2018 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2018ء) ماڈل اور اداکارہ صدف کنول رواں سال عید پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں کے ہدایت کاروں پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر صدف نے ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ ’کیا وہی دو ہدایت کار ہمیں اچھی، انٹرٹیننگ فلمیں ہر سال ریلیز کرکے دیتے رہیں گی باقی تمام لوگ کیا کررہے ہیں واقعی میں، ان تین دنوں نہایت بدترین فلمیں سامنے آئیںصدف کنول کی پوسٹ پر آزادی سے ڈیبیو کرنے والی سونیا حسین نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمیں سمجھنا چاہیے کہ فلم سازی میں ہر دوسری فلم کامیڈی نہیں ہوسکتی، ہر طرح کی فلمیں پسند کرنے والے ناظرین کے لیے ایسی فلمیں ریلیز کی جاتی ہیں۔

سونیا نے مزید کہا کہ ’باکس آفس پر سات دن محبت ان اور آزادی کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں، اور یہ بڑی کامیابی ہے‘۔تاہم صدف کنول نے سونیا کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں متفق ہوں کہ ہر دوسری فلم کامیڈی نہیں ہوسکتی، لیکن اگر بولی وڈ فلموں پر پابندی عائد نہیں کی جاتی تو پھر دیکھتے ان فلموں کے کتنے ٹکٹس فروخت ہوتے‘۔۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں