گورنرسندھ کا ممتاز مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کے انتقال پر اظہار افسوس

بدھ 20 جون 2018 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) گورنرسندھ محمد زبیر نے ممتاز مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مشتاق احمد یوسفی نے اردو مزاح نگاری کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں ،ان کی شہرہ آفاق کتابیں چراغ تلے ، خاکم بدہن ، زرگزشت ، آب گم اور شاعر یاراں مزاحیہ اردو ادب کا عظیم شاہکار ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ یوسفی صاحب نے اردو مزاح نگاری کو ایک نئی جہت دی اور ایک ایسا انداز اپنایا جو انہی کا خاصہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مشتاق احمد یوسفی کے انتقال سے اردو مزاح نگاری کے عہد یوسفی کا خاتمہ ہوگیا ہے لیکن ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ گورنرسندھ نے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں