نگراںحکومت شہریوں کو پانی کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریگی، صوبائی وزیر

بدھ 20 جون 2018 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) نگراںصوبائی وزیر جمیل یوسف نے کہا ہے کہ نگراںحکومت شہریوں کو دستیا ب پانی کی منصفانہ تقسیم ،بالخصوص دوردراز علاقوںاور بلند مقامات پر آبادعلاقوں تک پانی کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اور واٹربورڈ سے بھرپور تعاون کرے گی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کو ایم ڈی سیکریٹریٹ میں واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر خالد محمود شیخ اور دیگر افسران سے ملاقات کے دوران کیا ،اس موقع پرایم ڈی واٹربورڈ نے شہر کے بعض علاقوں میں قلت آب کی وجوہا ت ،حب ڈیم کی صورتحال، شہر کو اضافی پانی کی فراہمی کے جاری منصوبوں کی رفتار اور دیگر اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ، انہوںنے کہا کہ واٹربورڈ کو شہر کی طلب سے کہیں کم پانی دستیاب ہے ،شہر کی بڑھتی آبادی کی وجہ سے پانی کی طلب میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے ،واٹربورڈان تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بھرپور منصوبہ بندی کے ساتھ موثر اور دور س اقدامات بھی کرراہا ہے ، انہوںنے کہا کہ واٹربورڈ کی پیشگی اقدامات سے رمضان اور عید میں پانی کی فراہمی تسلی بخش رہی ،شہریوںکو لائنوں کے ساتھ ساتھ ٹینکروںکے ذریعے بھی پانی کی فراہمی ممکن بناکئی گئی ،واٹربورڈ ملازمین نے عید کی تعطیلات قربان کرکے شہر میں نکاسی آب کا عمل جاری رکھا اور واٹربورڈ کے 160سے زائد پمپنگ اسٹیشنوں سے شہر کومسلسل پانی کی فراہمی جاری رہی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں