نگراں وزیر اعظم سے وزیراعلیٰ اور گورنرسندھ کاعام انتخابات میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کیلئے موزوں سیکیورٹی صورتحال اور آزادانہ ، منصفانہ ، شفاف ، غیر جانبدارانہ انتخابی عمل ہر صورت یقینی بنانے کا عزم
سیاسی سرگرمیوں کے دوران فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے پربھی اتفاق آئندہ عام انتخابات ہماری سیاسی تاریخ کا اہم ترین موڑ ثابت ہوں گے ،عوامی ترجیحات کے مطابق حکومت کی تشکیل اور اقتدار کی منتقلی جمہوری روایات کے تحت یقینی بنائی جائے گی نگراں حکومت انتخابی عمل ، انتظامی معاملات کو خوش اسلوبی سے چلانے اور جمہوری روایات کے مطابق نئی حکومت کو اقتدار کی منتقلی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے، نا صر الملک کی گفتگو
بدھ 20 جون 2018 22:20
(جاری ہے)
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ سیاسی سرگرمیوں کے دوران فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ کسی بھی کسی کے نا خوشگوار واقعہ سے محفوظ رہا جا سکے، با الخصوص ملک کے معاشی حب کراچی میں ساز گار ماحول کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔
اس موقع پر نگراں وزیر اعظم جسٹس ( ریٹائرڈ ) ناصر الملک نے کہا کہ آئندہ انتخابات ہماری سیاسی تاریخ کا اہم ترین موڑ ثابت ہوں گے ،عوامی ترجیحات کے مطابق حکومت کی تشکیل اور اقتدار کی منتقلی جمہوری روایات کے تحت یقینی بنائی جائے گی اس ضمن میں نگراں حکومت انتخابی عمل ، انتظامی معاملات کو خوش اسلوبی سے چلانے اور جمہوری روایات کے مطابق نئی حکومت کو اقتدار کی منتقلی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے۔ گورنرسندھ نے کہا کہ یہ انتخابات ہماری مزید معاشی ترقی و خوشحالی کی سمت متعین کریں گے ، عوام کو چاہئے کہ وہ ملک کے وسیع تر مفاد میں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ کا حق استعمال کریں تاکہ پالیسیوں کا تسلسل ممکن ہو سکے ،امن و امان ،انرجی بحران کے خاتمہ ،مستحکم معیشت اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے گذشتہ حکومت کے اقدامات اہم ثابت ہورہے ہیں ،امن و امان ، انرجی بحران کا خاتمہ اور مستحکم معیشت گذشتہ حکومت کے نئی حکومت کے لئے تحفے ہیں۔دریں اثنا ء نگراں وزیر اعظم جسٹس ( ریٹائرڈ ) ناصر الملک نے گورنرہاؤس میں قائد اعظم روم کا دورہ بھی کیا اور بابائے قوم محمد علی جناح کے زیر استعمال اشیاء کا جائزہ لیا۔ انہوں نے قائد اعظم کی اشیائ کی دیکھ بھال پر گورنرہاؤس کے عملہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اشیاء ہماری تاریخ کا اہم باب ہیں۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
کراچی، گھریلو پریشانیاں ،آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے خود کشی کر لی
فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے ’ظلم’ کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے
چہرے کے ڈمپل کے سبب اداکاری کیلئے سلیکٹ ہوا تھا: فیصل رحمٰن
پوسٹل سروس کی مہربانی،اداکارہ صرحا اصغر کا عید کا جوڑا عید کے بعد پہنچا
ڈپٹی کمشنر کورنگی نے ملیر ندی میں کچرے کی روک تھام کےلئے 8رکنی کمیٹی قائم کردی
عالمی مشاعرے کے انعقاد سے شہریوں کا علمی و ادبی شوق پروان چڑھے گا،بیرسٹر مرتضی وہاب
اورنگی ٹائو ن پولیس کی غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ کیخلاف کارروائی
کراچی پولیس کی کارروائی،گٹکاماوا فروشی میں ملوث 2ملزمان گرفتار ، چھالیہ،گرینڈنگ مشین اورپتی برآمد
ن لیگ مولانا کو منانے سے پہلے بڑے میاں کو منائیں: حافظ حسین احمد
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی
دو طرفہ تجارتی مواقع کے فروغ کیلئے ایرانی صدر کا دورہ خوش آئند ہے،یو بی جی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے بدتمیزی، گالم گلوچ کی تھی، شاہ زیب رند
-
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
-
بشریٰ بی بی کی تشویشناک حد تک بگڑتی صحت سنجیدگی کی متقاضی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
اٹک ،پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل کروا دیا،ملزم گرفتار
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال