پاک سر زمین پارٹی اقتدار میں آکر بنیادی ضروریات کوان کے دہلیز پر حل کریں گی، حفیظ الدین ، رکن نیشنل کونسل

25جولائی کا دن کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک نوید لیکر آئیگا، کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کے بحران پر اظہار مذمت

بدھ 20 جون 2018 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے نیشنل کونسل کے رکن حفیظ الدین نے کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کے بحران کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پانی کی عدم فراہمی کے باعث شہر کراچی کے عوام پانی کے حصول کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھاتے پھر رہے ہیں لیکن سابق حکومت سندھ اور متعلقہ ادارہ اس پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا ہے اور آج شہریوں کو پانی کی جیسی بنیادی ضرورت کی فراہمی کیلئے کوئی متبادل انتظام بھی نہیں کیاجارہا ہے جس پر شہریوں میں شدید غم وغصہ کی لہر پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ کراچی جیسے میگا سٹی میں پانی جیسی بنیادی ضرورت کی قلت اور شہریوں کو پانی کی بوند بوند کیلیے ترسانا سراسر ظلم اور زیادتی ہے اور شہرمیں ٹینکر مافیا پانی کے بحران پر شہریوں کو لوٹ رہی ہے اور شہری پانی کے ٹیکس کی باقاعدگی کے ادائیگی کے باوجود مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے عوام کی بنیادی مسائل اچھی طرح موقف ہے اور انشاء اللہ تعالی پاک سر زمین پارٹی اقتدار میں آکر پانی، بجلی اور دیگر بنیادی ضروریات کوان کے دہلیز پر حل کریں گی انہوں نے کہا کہ 25جولائی کا دن کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک نوید لیکر آئے گآ ظلم حکمرانوں کے باعث بنے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں