یقین ہے لاپتہ افراد کو میری ایجنسیوں نے نہیں اٹھایا ہوگا ،ْ چیف جسٹس ثاقب نثار
قانون نافذ کرنے والے ادارے لاپتا افراد کی معلومات اور بازیابی کے حوالہ سے ترجیحی اقدامات کریں ،ْ عدالت عظمیٰ
اتوار 24 جون 2018 15:40
(جاری ہے)
اس پر درخواست گزار نے کہا کہ اگر ان اداروں نے نہیں اٹھایا تو تلاش کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔
سماعت سے قبل لاپتا افراد کے اہلِ خانہ کی بڑی تعداد سپریم کورٹ کے باہر جمع ہوگئی ،ْ پولیس نے لاپتا افراد کے اہلِ خانہ کو سپریم کورٹ کے اندر جانے سے روک دیاجس پر مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔خواتین اور بچوں سمیت شہریوں نے لاپتہ افراد کی تصاویر کے ہمراہ احتجاج کیا اور اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے دہائیاں دیں۔ سماجی کارکن جبران ناصر بھی اظہارِ یکجہتی کے لئے اس موقع پر موجود تھے۔ لاپتہ افراد کے گھر والے زار و قطار رونے لگے اور فریاد کی کہ اگر ہمارے پیارے مرگئے ہیں تو ہمیں بتایا جائے، ہمارے بچے کئی سال سے لاپتہ ہیں ہمیں ان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں، ہر انصاف کا دروازہ کھٹکھٹایا، اب ہم کس کے در پر جائیں۔سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس نے ہر لاپتا شخص کے ایک ایک رشتے دار کو عدالت میں بلالیا۔ درخواست گزار نیلم نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر بتایا کہ اس کے والد 14 ماہ سے لاپتا ہیں ،ْاس دوران دیگر خواتین نے زار و قطار رونا شروع کر دیا جس پر کمرہ عدالت میں شور شرابہ اور چیخ و پکار شروع ہوگئی ،ْ ایک خاتون نے روسٹرم پر مکہ بھی مار دیا۔ اہل خانہ نے الزام لگایا کہ ان کے پیارے خفیہ اداروں کے پاس ہیں۔چیف جسٹس نے شہریوں کو خاموش ہونے کا حکم دیا تاہم وہ خاموش نہیں ہوئے جس پر چیف جسٹس کوئی حکم نامہ جاری کیے بغیر اٹھ کر چلے گئے اور انہوں نے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو چیمبر میں طلب کرلیا۔ کچھ دیر کے وقفے کے بعد چیف جسٹس نے دوبارہ سماعت شروع کی اور مکہ مارنے والی خاتون کو دوبارہ روسٹرم پر بلا لیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ غیر مشروط معافی مانگیں جس پر خاتون نے معافی مانگ لی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آپ کی جگہ کوئی مرد ہوتا تو میں اسے جیل بھیج دیتا، مجھے قوم کی بیٹیوں سے اس بد تہذیبی کی توقع نہیں تھی، آج ابھی درخواستوں نہیں سنوں گا۔ چیف جسٹس نے تمام درخواستیں وصول کرکے کارروائی کا حکم دیدیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے لاپتہ افراد کا از خود نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ کے ساتھ ساتھ ایم آئی، آئی ایس آئی اور آئی بی کے صوبائی سربراہان کو معاملے پر جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جب حق آتا ہے تو باطل مٹ جاتا ہے بیشک باطل مٹنے کیلئے ہے ، محمد شاداب رضا نقشبندی
30 مارچ عافیہ کا اغواء، پاکستان اور امریکی تاریخ کا سیاہ دن ہے، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
حکومت اقتصادی استحکام ، مالیاتی نظم و ضبط اور پائیدار اقتصادی نمو کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وفاقی وزیر ..
جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکسوں میں اضافہ، توانائی کے شعبہ میں نقصانات میں کمی اور ملکی اداروں کو خسارے سے ..
میئر کراچی کی جانفشانی اور کراچی کے لئے خدمات اور جدوجہد مثالی ہے،رضوان احمد فکری
دکھی انسانیت کی خدمت بہت بڑ ا صدقہ جاریہ ہے،صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی
سلمان عبداللہ مراد کی زیر صدارت اجلاس ،شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی سمیت ضلع ملیر کے مختلف مسائل پر ..
جامعہ کراچی: 63 طلباوطالبات میں ایک کروڑ44 لاکھ نوے ہزار کی اسکالرشپ کے چیکس تقسیم
عبادت میں لذت و حلاوت پیدا کرنا ہمارا فطری عمل ہے،ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی
25 رمضان کو یوم القدس ایمانی غیرت کے ساتھ منایاجائیگا،متحدہ علماء محاذ
شہروں کی تیز روشنیاں انسان میں فالج کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں، تحقیق
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 4 اشیائے ضروریہ مہنگی، 18 سستی ہوئیں
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
لاہورہائیکورٹ،عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
-
خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 137 پوائنٹس کی کمی
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی