صوبے بھر کے بلدیاتی ملازمین کو بلاتفریق تنخواہیں ادا کی جائیں ، صدر آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ

تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر خودکشی کا رجحان پیدا ہونے پر لوکل گورنمنٹ فیڈریشن کے رہنمائوں کا اظہار تشویش ۔چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اتوار 24 جون 2018 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے چیئرمین حافظ مشتاق کوریجو (لاڑکانہ) ،صدر سیدذوالفقارشاہ (کراچی) ،سینئر نائب صدر سید اسمٰعیل شاہ (حیدرآباد) ،نائب صدر شوکت بھررو (گھوٹکی) غلام عباس سہاگ (دادو) ،جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت(حیدرآباد) ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی مردان شیخ (سکھر) ،جوائنٹ سیکریٹریز عبدالہادی مرکیانی (رتوڈیرو) ،شاہد محمد (ٹھل ) ،فنانس سیکریٹری قلندربخش شاہانی (لاڑکانہ) ،آفس سیکریٹری شوکت علی (ڈھرکی) نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تنخواہوں سے محروم ٹائون کمیٹی کوٹ ڈیجی خیرپور کی387ملازمین ،میونسپل کمیٹی قاسم آباد کی200ملازمین ،ضلع کونسلر سانگھڑ کی113ملازمین کو بالترتیب ایک سال ،دوسال اور 17سے تنخواہوں سے محروم رکھنے کا نوٹس لیتے ہوئے تنخواہوں کی ادائیگی کرکے خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو ختم کروائیں کیونکہ ٹائون کمیٹی ٹھٹہ کے ملازم علی اصغر شاہ کو 7ماہ سے تنخواہ سے محروم رکھنے پر اس خود کو آگ لگاکر اپنی زندگی ختم کرلی جبکہ ضلع کونسل سانگھڑ کے ملازم حامد خاصخیلی نی17ماہ کی تنخواہ ادا نہ کرنے پر خودکشی کرلی ۔

(جاری ہے)

لٰہذا تنخواہوں سے محروم ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جائیں ۔ٹائون کمیٹی کوٹ ڈیجی خیرپورکی387ملازمین ایک سال ،ضلع کونسل سانگھڑ کی113ملازمین 17ماہ ،قاسم آباد میونسپل کمیٹی کی200ملازمین دوسال سے تنخواہیں سے محروم ہیں لٰہذا اس سلسلے میں نوٹس لیا جائے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں