ریحان ہاشمی کی علاقہ مکینوں کو نارتھ ناظم آباد میں پانی کی بلاتعطل فراہمی کی یقین دہانی

اتوار 24 جون 2018 22:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آباد میں پانی کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے علاقہ مکینوں کویقین دہانی کرائی ہے کہ وہ واٹربورڈ کے انتظامیہ سے ملکر یونین کمیٹی 17 میں پانی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ریحان ہاشمی نے بلاک D نارتھ ناظم آباد یوسی 17/فاروقِ اعظم میں پانی کے قلت کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ یوسی کمیٹی 17 کے وائس چیئرمین تیمور صابر کے ہمراہ علاقہ مکینوںسے ملاقات کرنے اور ان کے مسائل سننے کے لئے علاقہ کا دورہ کیا۔

ا س موقع پر علاقہ مکینیوں نے پانی کی قلت کے حوالے سے چیئر مین کو شکایات سے آگاہ کردیا جس پر ریحان ہاشمی نے ان کو یقین دلادیا کہ وہ پانی کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کو شش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں