پاکستان کو صحیح معنوں میں قائد کا پاکستان بنائیں گے،

(ن) لیگ قائداعظم کے افکار اور سوچ کی امیں ہے صدرمسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی میڈیا سے گفتگو

پیر 25 جون 2018 16:52

پاکستان کو صحیح معنوں میں قائد کا پاکستان بنائیں گے،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) صدرمسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو صحیح معنوں میں قائد کا پاکستان بنائیں گے، مسلم لیگ (ن) قائداعظم کے افکار اور سوچ کی امیں ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو شہباز شریف نے مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کاہ کہ مسلم لیگ (ن) قائداعظم کے افکار اور سوچ کی امیں ہے، پاکستان کو فلاحی ریاست میں بدلیں گے، پاکستان کو قائد اور اقبال کا ملک پاکستان بنائیں گے، ملک کو صحیح معنوں میں قائد کا پاکستان بنائیں گے، ہماری حکومت نہیں بلکہ ڈالر مہنگا ہوگیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں