گورنرسندھ محمد زبیر کے بڑے بھائی آرمی قبرستان میں سپر د خاک

پیر 25 جون 2018 22:29

گورنرسندھ محمد زبیر کے بڑے بھائی آرمی قبرستان میں سپر د خاک
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) گورنرسندھ محمد زبیر کے بڑے بھائی طارق عمر کو چنیسر گوٹھ محمود آباد کے آرمی قبرستان میں سپر د خاک کردیا گیا ۔ اس موقع پر گورنرسندھ مسیت دیگر بھائی ، عزیر و اقارب بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ان کی نماز جنازہ سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی گئی جس میں سابق گورنرسندھ لیفٹنٹ جنرل (ر) معین الدین حیدر، میئر کراچی وسیم اختر ، کمشنر کراچی محمد صالح احمد فاروقی، کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل آصف خالق،قونصل جنرل ایران ، افغانستان ،مراکش کے اعزازی قونصل جنرل مرزا اشتیاق بیگ ، سابق اراکین صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان ،مسلم لیگ (ن) کے نہال ہاشمی،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی ، عمران اسماعیل، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری، معروف صنعت کار عقیل کریم ڈھیڈی ، سراج قاسم تیلی ، میاں زاہد حسین،زبیر طفیل، عارف حبیب سمیت مختلف مکاتب فکر کے افرادنے شرکت کی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں