مشتاق احمد یوسفی کی ادبی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ،سراج الحق

سراج الحق نے مشتاق یوسفی اور ابصار عالم صدیقی کے اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت کی

پیر 25 جون 2018 22:34

مشتاق احمد یوسفی کی ادبی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ،سراج الحق
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے معروف مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی اور سابق طالب علم رہنما امتیاز صدیقی کے بڑے بھائی اور جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن ساتھی ابصار عالم صدیقی کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کے گھرگئے اور مرحومین کے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ان کے ساتھ جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری عبد الوہاب اور دیگر بھی موجود تھے ۔ سراج الحق نے مشتاق احمد یوسفی کی ادبی خدمات اور ابصار عالم صدیقی کی دینی ، تحریکی اور سماجی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا اور مرحومین کے لیے مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں