جی ڈی اے کی جانب سے نگران سیٹ اپ اور آئی جی سندھ پر عدم اعتماد کے بعد آئی جی نے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرادی

سندھ میں حال ہی میں تعینات ہونے والے متنازعہ ایس ایس پی اورڈی آئی جیز کے نام بتائیں ، آئی جی سندھ

پیر 25 جون 2018 23:19

جی ڈی اے کی جانب سے نگران سیٹ اپ اور آئی جی سندھ پر عدم اعتماد کے بعد آئی جی نے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرادی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سندھ کی جانب سے نگران سیٹ اپ اورآئی جی سندھ پرعدم اعتماد کے اظہار کے بعد آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے جی ڈی اے کے ترجمان ایازلطیف پلیجو کوٹیلیفون کرکے ان کے تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اوران سے متنازعہ پولیس افسران کے نام طلب کرلیے ہیں ۔

آئی جی سندھ نے ایازلطیف پلیجو کو کہا کہ وہ سندھ میں حال ہی میں تعینات ہونے والے متنازعہ ایس ایس پی اورڈی آئی جیز کے نام بتائیں ۔ جی ڈی اے کے ترجمان ایازلطیف پلیجو نے سندھ میں پیپلزپارٹی کی سابقہ حکومت کے وزراء اورمشیروں کوپروٹوکول دینے پراحتجاج کیا جس پرآئی جی سندھ نے کہا کہ انتخابی مہم میں مصروف تمام سابق حکومتی شخصیات کا پروٹوکول ہٹانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایازلطیف پلیجو نے مزید کہا کہ سندھ میں جی ڈی اے کے رہنمائوں کوکوئی سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی ہے جبکہ سندھ میں پولیس غیرجانبدارنظرنہیں آرہی ہے انتخابات کے دوران سندھ پولیس کوغیرجانبدارکردارادا کرنا ہوگا۔ آئی جی سندھ نے ایازلطیف پلیجو کویقین دہانی کرائی کہ جی ڈی اے کے رہنمائوں کویکساں سیکورٹی فراہم کی جائے گی اورپولیس غیرجانبدارکردارادا کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ آپ کوسندھ پولیس سے متعلق کل سے کوئی شکایت نہیں ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں