اُردو پوائنٹ پاکستان کراچیکراچی کی خبریںسندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90روز کی توسیع، سندھ حکومت نے ..

سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90روز کی توسیع،

سندھ حکومت نے سمری منظور کر لی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جولائی2018ء) سندھ حکومت نے رینجرز کو خصوصی اختیارات کی سمری منظور کر لی جسکے بعد سند ھ میں رینجرز کو مزید90 روز کیلئے خصوصی اختیارات مل گئے ۔

(خبر جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رینجرز کو سندھ میں خصوصی اختیارات کی مدت 10جولائی کو ختم ہو گئی تھی،اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کی جانب سے سمری نگراں وزیر اعلی سندھ کو بھیجی گئی تھی جسے نگراں وزیر اعلی نے منظور کر لیا۔رینجرز کو سندھ میں خصوصی اختیارات سمری کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی جا ری کر دیا گیا ہے،نو ٹیفکیشن کے مطابق رینجرز کو کراچی سمیت پورے صوبے میں خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

کراچی شہر کی مزید خبریں