ایم بی اے ایوننگ پروگرام میں داخلوں کے لئے فارم 31 جولائی تک جمع کرائے جاسکتے ہیں

اتوار 15 جولائی 2018 18:00

کراچی ۔ 15 جولائی (اے پی پی(ایم بی اے ایوننگ پروگرام میں داخلوں کے لئے فارم 31 جولائی تک جمع کرائے جاسکتے ہیں کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کے تحت ایم بی اے (ایوننگ پروگرام) جن میں ایم بی ای(ڈیڑھ سالہ اورڈھائی سالہ ) مارکیٹنگ ،ایچ آرایم،فائنانس اینڈ انویسٹمنٹس،اسلامک بینکنگ، سپلائی چین مینجمنٹ اور پروجیکٹ اینڈ انڈسٹریل مینجمنٹ شامل ہیں میں داخلوں کے لئے فارم 31 جولائی 2018 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق داخلہ فارم جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے ڈان لوڈ کرکے 1000 روپے کے عوض جمع کرائے جاسکتے ہیں۔فارم یوبی ایل مین کیمپس برانچ جامعہ کراچی کے علاوہ یوبی ایل برانچ ناظم آباد چورنگی اور پی آئی ڈی ہاس برانچ میں بھی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ داخلہ ٹیسٹ بروز اتوار5 اگست 2018 ء کو کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول میں منعقد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں