شاہ عبداللطیف بھٹائی بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب 18 جولائی کو وزیر اعلی ہاؤس میں منعقد ہوگی

اتوار 15 جولائی 2018 18:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) شاہ عبداللطیف بھٹائی بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب وزیر اعلی ہاؤس میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جامعہ کراچی کے شعبہ عبداللطیف بھٹائی چیئر کے زیر اہتمام شاہ عبداللطیف بھٹائی بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب اور شاہ عبداللطیف بھٹائی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی بروزبدھ 18 جولائی 2018 ء کو صبح 11:30 بجے وزیراعلی ہاؤسکراچی میں منعقد ہوگی۔

وزیر اعلی سندھ فضل الرحمن مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان صدارت کریں گے۔پروفیسر سلیم میمن خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر جعفر احمد کلیدی خطاب کریں گے۔کانفرنس سے ملکی اور غیر ملکی مقررین خطاب کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں