عوام کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، خالد مقبول صدیقی

اتوار 15 جولائی 2018 19:20

کراچی / پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، کوئی جماعت نہیں چاہتی کہ لوگوں کی جان خطرے میں ڈال کر انتخابی مہم چلائے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ اور کنونیئر نے بلور ہاؤس کا دورہ کیا اور ہارون بلور شہید کے صاحبزادے و اہل خانہ سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے اقدامات کرے کہ کوئی انتخابی نتائج پرانگلی نہ اٹھائے، اے این پی،ایم کیو ایم بدستور دہشت گردی کے نشانے پرہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی ذمہ دار ی ہے کہ عوام کوتحفظ فراہم کرے، امیدہے حکومت وقت پرآزادوشفاف الیکشن کاانعقاد یقینی بنائے گی، سہولت یافتہ سیاسی جماعتوں کو سندھ میں کھلی چھٹی دی گئی۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کوئی جماعت نہیں چاہتی عوام کی جان کوخطرے میں ڈال کرمہم چلائی جائے، ہم میں سے کسی کو بھی کرپشن زدہ جمہوریت قابل قبول نہیں ہے۔ایم کیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ نگراں حکومت کے پاس صرف پرامن الیکشن کے انعقادکامینڈیٹ ہے، احتسابی عمل میں تیزی کے باعث موجودہ سیٹ اپ پر کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں