عوام 25 جولائی کو اپنے گھروں سے نکلیں اور مجلس عمل کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں،علامہ راشد محمود سومرو

اتوار 15 جولائی 2018 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) متحدہ مجلس عمل سندھ کے صدر علامہ راشد محمود سومرو نے مطالبہ کیا ہے کہ 25 جولائی کو الیکشن کمیشن پولنگ اسٹیشن پر فوج، رینجرز اہلکاروں کی تعیناتی کو یقینی بنائے اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں،مجلس عمل سمیت تمام امیدواروں اورانتخابی جلسوں کو فول پروف سیکورٹی دی جائے۔

(جاری ہے)

عوام 25 جولائی کو اپنے گھروں سے نکل کر مجلس عمل کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں، ایم ایم اے اقتدار میں آکر عوام کے مسائل حل، سندھ کی خوشحالی اور کرپٹ قیادت کا احتساب کرے گی۔

سندھ ڈیموکریٹک الائنس سے صوبائی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی مجلس عاملہ نے منظوری دیدی ہے جلد ہی ایم ایم اے اور جی ڈی اے کے رہنمائوں کا اجلاس طلب کر کے مشترکہ طورپر اتحاد کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی نے اپنے گذشتہ 10 سالوں میں سندھ کی تباہی اور عوام کا خون چوسنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ 25 جولائی عوام دشمن قیادت سے ووٹ کی پرچی کے ذریعے انتقام لینے کا بہترین موقع ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں