اُردو پوائنٹ پاکستان کراچیکراچی کی خبریںمقامی صحافی عبدالباسط کی تدفین باغ اسماعیل چاولہ میں کردی گئی، سوئم ..

مقامی صحافی عبدالباسط کی تدفین باغ اسماعیل چاولہ میں کردی گئی، سوئم بروز منگل عصر تا مغرب ان کی رہائشگاہ پر ہوگا

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جولائی2018ء) مقامی صحافی عبدالباسط کی تدفین باغ اسماعیل چاولہ میں کردی گئی۔ سوئم بروز منگل17جولائی2018ء کو عصر تا مغرب ان کی رہائشگاہ پر ہوگا۔ مرحوم کی نماز جنازہ جامعہ محمدی سینٹرل گورنمنٹ سوسائٹی بلاک 10_A گلشن اقبال میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں کراچی کے مقامی صحافیوں ،سول سوسائٹی اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(خبر جاری ہے)

مرحوم عبدالباسط کوہ نور نیوز میں رپورٹر تھے اور K-21 کی کامرس رپورٹر ہدی شیخ کے بھائی تھے۔ عید کے بعد دفتر سے گھر آتے ہوئے بحریہ یونیورسٹی کے سامنے کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئے تھے ۔جس کے باعث ان کے سرمیں گہری چوٹیں آئی تھی اور وہ دماغی طور مفلوج ہوگئے تھے۔ چند روز قبل گھر کی گیلری سے گرنے کے باعث ان کو نجی اسپتال(دارالصحت) میں داخل کیا گیا تھا دوران علاج ہفتہ اور اتوار کی شب انتقال کر گئے ۔ مرحوم نے ورثہ میں بیوہ والد ہ اور بہن چھوڑ گئے ہیں۔ مقامی صحافی عبد الباسط کا سوئم بروز منگل17جولائی2018کو عصر تا مغرب ان کی رہائشگاہ پر ہوگا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

کراچی شہر کی مزید خبریں