مقتول نقیب اللہ کے والد کااے ٹی سی ٹو کے جج پر اظہار عدم اعتماد،

مقدمہ کسی اور عدالت منتقل کرنے کی درخواست ر ائو انوار کی گرفتاری سے اب تک ہماری کسی درخواست کو نہیں سنا گیا،جج نے درخواست کے باوجود اسکے پروٹوکول پر بھی کوئی نوٹس نہیں لیا ،مقتول نقیب اللہ کے والد کا درخواست میں موقف

پیر 16 جولائی 2018 13:18

مقتول نقیب اللہ کے والد کااے ٹی سی ٹو کے جج پر اظہار عدم اعتماد،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) کراچی میں ماورائے عدالت قتل ہونے والے نقیب اللہ محسود کے والد نے اے ٹی سی ٹو کے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مقدمہ کسی اور عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست کردی ، کہا کہ ر ائو انوار کی گرفتاری سے اب تک ہماری کسی درخواست کو نہیں سنا گیا،جج نے درخواست کے باوجود را ئو انوار کے پروٹوکول پر بھی کوئی نوٹس نہیں لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں سابق ایس ایس پی را ئو انوار کی ضمانت منظورہونے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،نقیب اللہ محسود کے والد نے اے ٹی سی ٹو کی جج پر عدم اعتمادکا اظہار کردیااور کہاہے کہ ر ائو انوار کی گرفتاری سے اب تک ہماری کسی درخواست کو نہیں سنا گیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ جج نے درخواست کے باوجود را ئو انوار کے پروٹوکول پر بھی کوئی نوٹس نہیں لیا ،گواہوں کو دھمکیوں سے متعلق درخواست پر بھی فیصلہ نہیں کیا،ان کا کہناتھا کہ را انوار کی درخواست ضمانت میں تفتیشی افسر کو سنے بغیرفیصلہ کیا،عدالت سے استدعا ہے کہ مقدمہ کسی اور عدالت میں منتقل کیاجائے۔

واضح رہے کہ دس جولائی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم راو انوار کی درخواست ضمانت پر منظور کرلی تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں