جھولا گرنے کا حادثہ۔۔۔ عسکری پارک کا مالک کون نکلا؟

حادثے کا شکار بننے والے جھولے کے بارے میں اہم انکشا فات سامنے آگئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 جولائی 2018 16:00

جھولا گرنے کا حادثہ۔۔۔ عسکری پارک کا مالک کون نکلا؟
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جولائی 2018ء) : کراچی کے عکسری پارک میں گذشتہ روز ایک جھولا گر گیا جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے۔ عسکری پارک کے حادثے کے بعد پارک کے ایک مالک کا بیان سامنے آ گیاہے۔ ممتاز صنعتکار زبیر طفیل کے عسکری پارک میں شئیرز ہیں۔ زبیر طفیل نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گرنے والا جھولا چین سے منگوایا گیا تھا۔

جھولا لگانے والی چینی کمپنی کے انجینئیرز کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا ہے۔چینی انجینئیرز سے جھولوں کا ایک ایک پُرزہ چیک کروایا جائے گا۔ زبیر طفیل نے بتایا کہ گرنے والا جھولا صرف ایک ہفتے قبل کھولا گیا تھا،مقامی انجینئیرز کے مطابق ایک ساتھ 20 بولٹ ٹوٹنے کا امکان بہت کم ہے۔حادثے میں تخریب کاری کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

زبیر طفیل نے کہا کہ چینی سفارتخانے اورپاکستان انجینئیرنگ کونسل سے بھی رابطہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ عسکری پارک حادثے کے بعد پارک انتظامیہ نے 15 روز کے لیے پارک کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ عسکری پارک حادثے کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق جھولا گرنے کی وجہ بولٹ ٹوٹنے سے اس کی گراریاں سلپ ہونا ہے۔ واقعے کی کرائم سین انویسٹی گیشن ٹیم نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی جس میں بتایا گیا ہے کہ جھولا چلنے کے دوران مین بولٹ ٹوٹ گیا جس سے اس کی گراریاں سلپ ہوئیں اور اس کے باعث جھولا گرا۔

ترجمان کمشنر کراچی نے بتایا کہ عسکری پارک میں جھولا گرنے سے ایک لڑکی جاں بحق ہوئی، واقعے کے 10 زخمی جناح،، 3 سول اور 2 نجی اسپتال منتقل کیے گئے تھے، 15 زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے جب کہ ایک زخمی جناح اور ایک سول اسپتال میں زیر علاج ہے۔ واضح رہے کراچی کے عسکری پارک میں جھولا گرنیکا واقعہ پیش آیا جس میں ایک لڑکی جاں بحق ہوئی اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔۔گورنر سندھ محمد زبیر نے واقعے کا نوٹس لے کر کمشنر اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں