نگران وزیراعلی سندھ سے ڈپٹی سینیٹ چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی ملاقات

پیر 16 جولائی 2018 16:47

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نگران حکومت سندھ نے عام انتخابات کے منصفانہ انعقاد کیلئے بھرپور اقدامات کئے ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کے یکساں مواقع اور مکمل سکیورٹی بھی دی ہے۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ ہائوس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا سے ملاقات دوران کیا جس میں صوبے میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں نگران صوبائی وزیر کرنل (ر) دوست محمد چانڈیو بھی موجود تھے۔ اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انتخابات کے دوران امن و امان بحال رکھنے کیلئے صوبائی حکومت نے بھرپور اقدامات کئے ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات کے سلسلے میں اپنی انتخابی مہم چلانے میں سازگار ماحول فراہم کرتے ہوئے مکمل سیکیورٹی بھی فراہم کی ہے۔ انہوں نے کچھ امیدواروں کی ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنے کو پریشانی کا سبب قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ انتخابی سرگرمیوں کے دوران تمام سیاسی جماعتوں کے امیدوار باشعور فرد ہونے کا ثبوت دیں اور الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو ہرصورت یقینی بنائیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں