نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان سے ڈپٹی سینیٹ چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی ملاقات

ملاقات کے دوران صوبے میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

پیر 16 جولائی 2018 19:53

نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان سے ڈپٹی سینیٹ چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے کہا کہ سندھ کی نگران حکومت نے عام انتخابات کے منصفانہ انعقاد کیلئے بھرپور اقدامات کیے ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کے یکساں مواقع فراہم کیے اور مکمل سکیورٹی بھی دی ہے۔وہ پیر کووزیراعلیٰ ہاؤس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا سے ملاقات کررہے تھے۔

جس میں صوبے میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نگران صوبائی و زیر کرنل (ر) دوست محمد چانڈیو بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انتخابات کے دوران حالات پر قابو اور امن و امان بحال رکھنے کیلئے صوبائی حکومت نے بھرپور اقدامات کیے ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات کے سلسلے میں اپنی انتخابی مہم چلانے میں سازگار ماحول فراہم کرتے ہوئے مکمل سیکیورٹی بھی فراہم کی ہے۔

انھوں نے کچھ امیدواروں کی ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنے کو پریشانی کا سبب قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ انتخابی سرگرمیوں کے دوران تمام سیاسی جماعتوں کے امیدوار ایک باشعور فرد ہونے کا ثبوت دیں اور الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو ہرصورت یقینی بنائیں۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں