انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کی نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ایک روز کیلئے ملتوی کر دی گئی

پیر 16 جولائی 2018 19:53

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کی نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ایک روز کیلئے ملتوی کر دی گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کی نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت پیر کو ہوئی عدالت میں راؤ انوارسمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے جبکہ عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس میں ڈی ایس پی قمرسمیت چار ملزمان کی درخواست ضمانت سے متعلق وکلا کی جانب سے دلائل دیئے گیے دلائل مکمل ہونے پرعدالت نے کہا کہ استغاثہ کی جانب دلائل دئیے جائیں گے عدالت نے کیس کی مزید سماعت آج تک کے لیے ملتوئی کردی سماعت کے بعد میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے راؤ انوار نے کہا کہ مدعی پارٹی نے کیس کیا ہے تو وہ کیس لڑنے پرزوردیں مدعی پارٹی کو فالتو باتوں سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا کسی ملزم کیخلاف کوئی ثبوت موجود نہیں سب کو زبردستی مقدمہ میں ملوث کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

راؤ انوار نے مزید کہا کہ ہم نے مقدمہ کوقانونی طور پر لڑنے کا زور دیا ہے ایک سوال کے جواب میں راؤ انوار نے کہا کہ گواہ ابھی عدالت نہیں آئے توان کو ڈرانہ دھمکانہ کیسے ممکن ہے اب تک پولیس نے جن گواہان کے بیان ریکارڈ کیے ان میں تضاد ہیں۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں