دشمن قوتیں پاکستان میں کسی شیخ مجیب کی تلاش میں ہیں،حافظ محمد سعید
پھر71ءوالی صورتحال پیدا کی جا رہی ہے،اُس وقت بھی انتخابات میں فوج کومتنازع بنایا گیا،اداروں پرعوامی اعتماد کو ختم کرنے کیلئے عدلیہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، پاکستان کو نقصان پہنچانے والے بیانیے ناقابل برداشت ہیں۔کراچی میں انتخابی جلسوں سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ پیر 16 جولائی 2018 19:59
(جاری ہے)
گلشن اقبال میں جلسے سے ملی مسلم لیگ پاکستان کے نائب صدر اور حلقہ این اے 242، این اے 243 سے اللہ اکبر تحریک کے نامزد امیدوار مزمل اقبال ہاشمی، حلقہ این اے 244 سے امیدوار مدثر چوہدری ایڈووکیٹ، حلقہ پی ایس 99 سے امیدوار علی گبول، پی ایس 100 سے امیدوار محمد ارباب، پی ایس 101 سے امیدوار فہد یوسف، پی ایس 102 سے امیدوار حکیم ساجد، پی ایس 103 سے امیدار عبید خلیل، بلال حیدر، دوسری جانب اورنگی ٹاؤن جلسے میں حلقہ اے این 250 سے امیدوار عطاء اللہ ظہیر، حلقہ پی ایس 117 سے امیدوار نادر خان، پی ایس 118 سے امیدوار امداد علی، پی ایس 119 سے امیدوار زاہد انور، پی ایس 120 سے امیدوار شہر بہادر ابو عکاشہ، مفتی عبداللطیف، حافظ محمد امجد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
حافظ محمد سعید نے کہا کہ موجودہ حالات غیر معمولی ہیں۔ پاکستان کے خلاف دشمنوں کے منصوبے خوفناک ہیں۔ اسرائیلی و بھارتی ورزائے اعظم ایک ہفتے تک دہلی میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف منصوبے بناتے رہے۔ دشمنوں کو پاکستان کا ایٹمی پروگرام کسی صورت برداشت نہیں۔ دشمن چاہتا ہے کہ پاکستان میں ایک اور شیخ مجیب پیدا ہو، اس کے لیے 1970-71ء کی تاریخ دہرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ ان شاء اللہ ہم دشمن کے ارادوں کو پورا نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 1970ء میں بھی انتخابات سے قبل فوج کو بدنام کیا گیا تھا، انڈین میڈیا اس وقت بھی خوفناک پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔ منصوبے کے تحت پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کیا جا رہا ہے۔ داعش کو عراق و شام سے لاکر افغانستان میں بسایا گیا، اب اس کے ذریعے پاکستان کو میدان جنگ بنایا جا رہا ہے۔ خودکش حملے اور بم دھماکے اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔ ان حالات میں ہمیں بیدار رہنا ہوگا اور پاکستان کے استحکام کے لیے یکجہتی کا اظہار کرنا ہوگا۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ ملک و قوم کا دفاع ہر فرد پر فرض ہے۔ پاکستان کو نقصان پہنچانے والے بیانیے ناقابل برداشت ہیں۔ پہلے بھی علیحدگی کی تحریکوں کھڑی کرنے کی کوششیں کی گئیں، اب بھی لسانیت اور فرقہ واریت کو ہوا دی جا رہی ہے، لیکن ہمارے حکمران اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔ ان حالات میں نظریہ پاکستان پر متحد ہونے سے ہی بحرانوں سے نکلا جاسکتا ہے اور ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر ڈالا جاسکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈپٹی کمشنر کورنگی نے ملیر ندی میں کچرے کی روک تھام کےلئے 8رکنی کمیٹی قائم کردی
عالمی مشاعرے کے انعقاد سے شہریوں کا علمی و ادبی شوق پروان چڑھے گا،بیرسٹر مرتضی وہاب
اورنگی ٹائو ن پولیس کی غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ کیخلاف کارروائی
کراچی پولیس کی کارروائی،گٹکاماوا فروشی میں ملوث 2ملزمان گرفتار ، چھالیہ،گرینڈنگ مشین اورپتی برآمد
ن لیگ مولانا کو منانے سے پہلے بڑے میاں کو منائیں: حافظ حسین احمد
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی
دو طرفہ تجارتی مواقع کے فروغ کیلئے ایرانی صدر کا دورہ خوش آئند ہے،یو بی جی
چیئرمین این ٹی سی نے وفاقی بجٹ 2024-25 میں متعدد مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی
کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ
پاک قطر فیملی تکافل نے پاکستان میں تکافل آپریٹرکی طرف سے پہلی وولنٹری پینشن اسکیم متعارف کرادی
امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..
پاکستان پیٹرولیم کمپنی کے سندھ بلوچستان کے متعدد گیس اور خام تیل کے کنوؤں سے پیداوار میں اضافہ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فارم 47 جاری کردیے
-
شہبازشریف حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
جنوبی ایشیا میں پہلی بار آرٹیفشل انٹیلیجنس سے 19 ٹریفک خلاف ورزیوں پرچالان شروع ہوگئے
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی