پاکستان میں جدید یوٹونگ گرینڈ سیلون بسوں کی فراہمی کا آغاز

پیر 16 جولائی 2018 20:08

پاکستان میں جدید یوٹونگ گرینڈ سیلون بسوں کی فراہمی کا آغاز
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) ماسٹر موٹرز کارپوریشن نے دنیا میں سب سے زیادہ بسیں بنانے والی کمپنی یوٹونگ(Yutong) کے ساتھ اشتراک سے 8.5 میٹر کی گرینڈ سیلون بسوں کی پاکستان میں فراہمی کا آغاز کردیا ہے۔کمپنی کے کراچی میں واقع جدید اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ یونٹ میں 12 میٹرز کی اسٹینڈرڈ ماڈل بسوں کے ساتھ 8.5 میٹر کی گرینڈ سیلون ماڈل بسوں کی اسمبلنگ شروع کردی گئی ہے۔

ان بسوں کی تیاری کا مقصد پاکستان کی مارکیٹ میں یوٹونگ بسوں کی مانگ کو پورا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ایم ایم سی ایل ندیم ملک نے کہا کہ ایم ایم سی ایل کا وژن پاکستان کی ٹرانسپورٹ انڈسٹری میں اعلیٰ معیاری مصنوعات اور بعد از فروخت خدمات فراہم کرنا ہے۔ ایم ایم سی ایل پاکستان کی پہلی کمپنی ہے جس نے ملک میں یورو۔تھری بسیں تیار کرنا شروع کیں۔

کمپنی اس حوالے سے پاکستان کی ایک بڑی اور مارکیٹ لیڈر کمپنی ہے جبکہ کمپنی کی 12 میٹر اسٹینڈرڈ بسیں انڈسٹری میں نئے معیارات متعارف کرارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی تیار کردہ 8.5 میٹر کی بسیں نئی کامیابیاں رقم کریں گی جو ہمارے اس عزم کا اظہار ہے کہ ٹرانسپورٹرز کو کئی سہولتوں اور خصوصیات کی حامل معیاری گاڑیاں فراہم کی جائیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں