اپنے آپ کو لوہے کے چنے کہنے والے غائب ہوگئے ، مولا بخش چانڈیو

نواز شریف کا استقبال تک کرنے نہ آئے اور شہباز شریف نے تو ایک لفظ تک نہ بولا صرف زبانی باتیں تھیں، رہنما پیپلز پارٹی

پیر 16 جولائی 2018 23:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا ہے کہ اپنے آپ کو لوہے کے چنے کہنے والے غائب ہو گئے اور نواز شریف کا استقبال تک کرنے نہ آئے اور شہباز شریف نے تو ایک لفظ تک نہ بولا صرف زبانی باتیں تھیں۔ نواز شریف اگر پورے ملک کے لیڈر ہوتے تو ہر جگہ احتجاج ہوتا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے صرف زبانی دعوے کرتے ہیںا ور لوہے کے چنے والے غائب ہو گئے اور نواز شریف کے استقبال کے لئے نہ آئے اور شہباز شریف نے تو نواز شریف کے لئے ایک لفظ زبان سے نہ نکالا۔ پانامہ کے بعد ن لیگ میں پکڑ نظر آنے لگی اور ن لیگ کا دفاع کرنے والے پانامہ کے بعد نظر نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پورے ملک کے لیڈر ہوتے تو ہر جگہ احتجاج ہوتا اور وہ لوگ کہاں گئے جو لوہے کے چنے اپنے آپ کو کہتے تھے۔ اب ن لیگ میں دراڑ پڑ چکی ہے اور بھی توڑ پھوڑ ہو گی اور نواز شریف کا علیحدہ کیمپ ہو گا اور شہباز شریف کا علیحدہ ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں