کراچی ، ملک دشمن قوتیں پاکستان میں کسی شیخ مجیب کی تلاش میں ہیں،حافظ محمد سعید

منصوبے کے تحت 71ئ والی صورت حال پیدا کی جا رہی ہے، اٴْس وقت بھی انتخابات کے موقع پر افواج پاکستان کو متنازع بناکر پیش کیا گیا تھا، امیر جماعة الدعوة پاکستان

پیر 16 جولائی 2018 23:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) جماعة الدعوة پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان میں کسی شیخ مجیب کی تلاش میں ہیں۔ منصوبے کے تحت 71ئ والی صورت حال پیدا کی جا رہی ہے۔ اٴْس وقت بھی انتخابات کے موقع پر افواج پاکستان کو متنازع بناکر پیش کیا گیا تھا۔ اداروں پر عوام کے اعتماد کو ختم کرنے کے لیے عدلیہ کو بھی مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ملی مسلم لیگ ملک دشمنوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دے گی۔پاکستان کو نقصان پہنچانے والے بیانیے ناقابل برداشت ہیں۔ ہماری سیاست خدمت انسانیت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع شرقی گلشن اقبال اور ضلع غربی اورنگی ٹا?ن میں ملی مسلم لیگ کے بڑے انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

گلشن اقبال میں جلسے سے ملی مسلم لیگ پاکستان کے نائب صدر اور حلقہ این اے 242، این اے 243 سے اللہ اکبر تحریک کے نامزد امیدوار مزمل اقبال ہاشمی، حلقہ این اے 244 سے امیدوار مدثر چوہدری ایڈووکیٹ، حلقہ پی ایس 99 سے امیدوار علی گبول، پی ایس 100 سے امیدوار محمد ارباب، پی ایس 101 سے امیدوار فہد یوسف، پی ایس 102 سے امیدوار حکیم ساجد، پی ایس 103 سے امیدار عبید خلیل، بلال حیدر، دوسری جانب اورنگی ٹا?ن جلسے میں حلقہ اے این 250 سے امیدوار عطائ اللہ ظہیر، حلقہ پی ایس 117 سے امیدوار نادر خان، پی ایس 118 سے امیدوار امداد علی، پی ایس 119 سے امیدوار زاہد انور، پی ایس 120 سے امیدوار شہر بہادر ابو عکاشہ، مفتی عبداللطیف، حافظ محمد امجد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

حافظ محمد سعید نے کہا کہ موجودہ حالات غیر معمولی ہیں۔ پاکستان کے خلاف دشمنوں کے منصوبے خوفناک ہیں۔ اسرائیلی و بھارتی ورزائے اعظم ایک ہفتے تک دہلی میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف منصوبے بناتے رہے۔ دشمنوں کو پاکستان کا ایٹمی پروگرام کسی صورت برداشت نہیں۔ دشمن چاہتا ہے کہ پاکستان میں ایک اور شیخ مجیب پیدا ہو، اس کے لیے 1970-71ئ کی تاریخ دہرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

ان شائ اللہ ہم دشمن کے ارادوں کو پورا نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 1970ئ میں بھی انتخابات سے قبل فوج کو بدنام کیا گیا تھا، انڈین میڈیا اس وقت بھی خوفناک پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔ منصوبے کے تحت پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کیا جا رہا ہے۔ داعش کو عراق و شام سے لاکر افغانستان میں بسایا گیا، اب اس کے ذریعے پاکستان کو میدان جنگ بنایا جا رہا ہے۔

خودکش حملے اور بم دھماکے اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔ ان حالات میں ہمیں بیدار رہنا ہوگا اور پاکستان کے استحکام کے لیے یکجہتی کا اظہار کرنا ہوگا۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ ملک و قوم کا دفاع ہر فرد پر فرض ہے۔ پاکستان کو نقصان پہنچانے والے بیانیے ناقابل برداشت ہیں۔ پہلے بھی علیحدگی کی تحریکوں کھڑی کرنے کی کوششیں کی گئیں، اب بھی لسانیت اور فرقہ واریت کو ہوا دی جا رہی ہے، لیکن ہمارے حکمران اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔ ان حالات میں نظریہ پاکستان پر متحد ہونے سے ہی بحرانوں سے نکلا جاسکتا ہے اور ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر ڈالا جاسکتا ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں