عسکری پارک سانحہ کی انکوائری کیلئے چینی ماہرین طلب

چینی ماہرین پاکستان انجیئنرنگ کونسل کے ساتھ ملکر تحقیقاتی ٹیم کی معاونت کرینگے جھولے چین سے درآمد کیے گئے تھے، ٹھیکدار نے واقعے کو سازش قراردیدیا،ابتدائی رپورٹ

منگل 17 جولائی 2018 15:15

عسکری پارک سانحہ کی انکوائری کیلئے چینی ماہرین طلب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) یونیورسٹی روڈ پرانی سبزی منڈی کے قریب واقع عسکری پارک میں ڈسکوری رائڈ نامی جھولا گرنے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیارکرلی گئی ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جھولا بولٹ کی جگہ سے شافٹ ٹوٹنے کے وجہ سے گرا اور شافٹ ٹوٹنے سے جھولے کی غراریاں سلپ ہوگئیں اوراس وجہ سے یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

دوسری جانب پارک کے ٹھیکے دار نے کمشنر ہائوس میں اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔ پارک انتظامیہ کے ذرائع کا کہناہے کہ جھولے میں20 بڑے بولٹ لگے ہوئے تھے جسے رات میں کسی وقت لوز کیا گیا ہے۔پرانی سبزی منڈی کے قریب واقع عسکری پارک میں جھولا گرنے کے واقعے کی تحقیقات کیلیے چینی ماہرین کوطلب کرلیاگیا، ابتدائی رپورٹ تیارکرلی گئی ہے، پولیس ذرائع کا کہناہے کہ جھولا بولٹ کی جگہ سے شافٹ ٹوٹنے کی وجہ سے گرا، دوسری جانب پارک کے ٹھیکے دارنے کمشنرہائوس میں اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے واقعے کو سازش قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

پارک انتظامیہ کے ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جھولے میں لگے بولٹ ایک سازش کے تحت ڈھیلے کیے گئے۔ انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق پارک میں لگے جھولے چین سے درآمد کیے گئے تھے۔ چینی ماہرین کو بھی پاکستان بلا لیا گیا ہے۔چینی ماہرین پاکستان انجیئنرنگ کونسل کے ساتھ ملکر تحقیقاتی ٹیم کی معاونت کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں