نقیب اللہ قتل کیس، مدعی نے عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

منگل 17 جولائی 2018 15:50

نقیب اللہ قتل کیس، مدعی نے عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) نقیب اللہ قتل کیس میں نیا موڑ، مدعی مقدمہ نے عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا، انسدادِ دہشت گردی عدالت نے راؤ انوار کی ضمانت درخواست کی سماعت روک کر دیگر ملزموں کی درخواستوں کی سماعت کی۔راؤ انوار کی ضمانت منظور کیوں کی مدعی مقدمہ نے عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

محمد خان کے وکیل صلاح الدین پہنور نے عدالت سے کہا کہ آپ نے راؤ انوار کی ضمانت میں جلدی کی، ہم نے آپ کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے، آپ سماعت نہ کریں۔عدالت نے راؤ انوار کی دوسرے مقدمے میں دائر درخواست ضمانت کی سماعت روک کر دیگر ملزموں کی درخواستوں کی سماعت کی۔ وکلا صفائی نے اپنے دلائل بھی مکمل کر لئے۔سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ گواہوں کے بیانات میں تضاد ہمارے حق میں جاتا ہے۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت کل بدھ تک ملتوی کر دی، آئندہ سماعت پر استغاثہ کہ وکلا اپنے دلائل دیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں