صوبہ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں آئی بی اے کا کردار قابل تحسین ہے ،محمد زبیر
ادارے کی جانب طالب علموں کو دور حاضر کے مطابق سوشل سائنس میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی کا آغاز خوش آئند امر ہے،گورنر سندھ
منگل 17 جولائی 2018 17:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آئی بی اے سے فارغ التحصیل پروفیشنلز نہ صرف کراچی بلکہ صوبہ اور ملک کا بھی فخر ہیں کیونکہ وہ نہ صرف اپنی صلاحیتوں کو ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے استعمال کررہے ہیں بلکہ اپنے شہر اور مادر علمی کا نام روشن کررہے ہیں ۔
گورنرسندھ نے کہا کہ معیار تعلیم ، علمی ضروریات ، قومی تقاضوں اور عصر حاضر کے مطابق نصاب کی تیاری وقت کی اہم ضرورت ہے اس ضمن میں سوشل سائنسز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے میڈیا سائنس کے جدید کورسز متعارف کروانے سے اس شعبے میں مزید بہتری لائی جا سکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی 2018 ء کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات اپنی نوعیت کے اہم ترین انتخابات ہیں جن میں عوام کارکردگی کی بنیاد وں پر اپنے نمائندگان کا انتخاب کریں گے اس ضمن میں میڈیا کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔ ڈاکٹر ڈانا بردی (DR.DANA BURDE) نے سی ای آر پی کے بارے میں گورنرسندھ کا بتایا کہ ان کا ارادہ ریسرچرز اور پالیسی سازوں کے مابین مربوط روابط کے لئے کام کررہا ہے تاکہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید بہتر اور جامع منصوبہ سازی عمل میں لائی جاسکے جس سے صوبہ میں رہنے والے افراد کی طرز زندگی میں مزید بہتری آئے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ ادارے کے تحت نوجوانوں میں اعلیٰ تعلیم کے رجحان کے بارے میں سروے کرائے جارہے ہیں جو کہ بہت دلچسپ ہیں ۔ سرویز کے مطابق پاکستان باالخصوص صوبہ سندھ کا نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کو صحیح سمت میں رہنمائی فراہم کی جائے ، سروے کا مقصد بھی یہ ہی ہے کہ پالیسی سازی سے منسلک سرکاری اداروں کو تمام معلومات فراہم کی جائے تاکہ بہتر منصوبہ سازی ممکن ہو ۔ ڈاکتر فوزیہ مشتاق نے کہا کہ آئی بی اے اس پروجیکٹ میں ان کے ساتھ ہے تاکہ شہری و دیہی علاقوں کے مابین تعلیمی فرق کو کم سے کم کیا جائے ۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ سروے کے نتائج ان کے لئے بھی دلچسپی کا باعث ہیں کیونکہ وہ صوبہ کے تمام سرکاری جامعات کے چانسلر ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ ہر ضلع میں یونیورسٹی قائم کی جائے ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کراچی ،آئی جی سندھ کی ہدایات پر ایکشن،جرائم میں ملوث34افسران و اہلکار معطل
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
برآمد کی اجازت دینے کی رپورٹس پر چینی کی قیمتوں میں اضافہ
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد