جامعہ کراچی میںشاہ عبداللطیف بھٹائی بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب کل ہوگی

منگل 17 جولائی 2018 21:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) جامعہ کراچی کے شعبہ عبداللطیف بھٹائی چیئر کے زیر اہتمام شاہ عبداللطیف بھٹائی بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب اور شاہ عبداللطیف بھٹائی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی بروزبدھ 18 جولائی 2018 ء کو صبح 11:30 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ فضل الرحمن مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان صدارت کریں گے۔پروفیسر سلیم میمن خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر جعفر احمد کلیدی خطاب کریں گے۔کانفرنس سے ملکی اور غیر ملکی مقررین خطاب کریں گے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں