کراچی، صوبہ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں آئی بی اے (IBA) کا کردار قابل تحسین ہے ،محمد زبیر
ادارے کی جانب طالب علموں کو دور حاضر کے مطابق سوشل سائنس میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی کا آغاز خوش آئند امر ہے،گورنرسندھ
منگل 17 جولائی 2018 22:04
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آئی بی اے سے فارغ التحصیل پروفیشنلز نہ صرف کراچی بلکہ صوبہ اور ملک کا بھی فخر ہیں کیونکہ وہ نہ صرف اپنی صلاحیتوں کو ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے استعمال کررہے ہیں بلکہ اپنے شہر اور مادر علمی کا نام روشن کررہے ہیں ۔
گورنرسندھ نے کہا کہ معیار تعلیم ، علمی ضروریات ، قومی تقاضوں اور عصر حاضر کے مطابق نصاب کی تیاری وقت کی اہم ضرورت ہے اس ضمن میں سوشل سائنسز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے میڈیا سائنس کے جدید کورسز متعارف کروانے سے اس شعبے میں مزید بہتری لائی جا سکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی 2018 ء کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات اپنی نوعیت کے اہم ترین انتخابات ہیں جن میں عوام کارکردگی کی بنیاد وں پر اپنے نمائندگان کا انتخاب کریں گے اس ضمن میں میڈیا کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔ ڈاکٹر ڈانا بردی (DR.DANA BURDE) نے سی ای آر پی کے بارے میں گورنرسندھ کا بتایا کہ ان کا ارادہ ریسرچرز اور پالیسی سازوں کے مابین مربوط روابط کے لئے کام کررہا ہے تاکہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید بہتر اور جامع منصوبہ سازی عمل میں لائی جاسکے جس سے صوبہ میں رہنے والے افراد کی طرز زندگی میں مزید بہتری آئے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ ادارے کے تحت نوجوانوں میں اعلیٰ تعلیم کے رجحان کے بارے میں سروے کرائے جارہے ہیں جو کہ بہت دلچسپ ہیں ۔ سرویز کے مطابق پاکستان باالخصوص صوبہ سندھ کا نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کو صحیح سمت میں رہنمائی فراہم کی جائے ، سروے کا مقصد بھی یہ ہی ہے کہ پالیسی سازی سے منسلک سرکاری اداروں کو تمام معلومات فراہم کی جائے تاکہ بہتر منصوبہ سازی ممکن ہو ۔ ڈاکتر فوزیہ مشتاق نے کہا کہ آئی بی اے اس پروجیکٹ میں ان کے ساتھ ہے تاکہ شہری و دیہی علاقوں کے مابین تعلیمی فرق کو کم سے کم کیا جائے ۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ سروے کے نتائج ان کے لئے بھی دلچسپی کا باعث ہیں کیونکہ وہ صوبہ کے تمام سرکاری جامعات کے چانسلر ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ ہر ضلع میں یونیورسٹی قائم کی جائےکراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
رینجرزاور پولیس مشترکہ کاروائیاں،9ملزمان گرفتار
تجاوزات کو روکنے کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کر نے کی ضرورت ہے،کمشنر کراچی
سوئی سدرن گیس کا پیراڈائز بیکرز فیکٹری پر چھاپہ ، ایف آئی آر درج
کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گی: وزیر کھیل سندھ
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
صوبے میں صنعتی ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا،جام اکرام اللہ دھاریجو
کوئی کسان اپنی زرعی زمین فروخت کریگا تو اس کو کسان کارڈ حکومت کو واپس کرنا ہوگا،سردار محمد بخش مہر
دوسرے منصوبوں کے ساتھ سکھر حیدرآباد موٹروے کو بھی ایس آئی ایف سی کے ذریعے ترجیح دی جائے، ناصر حسین ..
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر سندھ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری
سندھ آئندہ تعلیمی سال سائنس کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے طور پر منایا جائیگا۔ سید سردار علی شاہ
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو