عام انتخابات 2018 میں پولنگ اسٹیشنز پر لوڈشیڈنگ کے خوف کی وجہ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے متبادل دلچسپ انتظام کرلیا

ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنز کے لیے ایک لاکھ سے زائد ٹارچ خریدلیں۔ ہر پولنگ اسٹیشن پر ایک ٹارچ اسٹیشنری پیکٹ میں دی جارہی ہے

منگل 17 جولائی 2018 23:16

عام انتخابات 2018 میں پولنگ اسٹیشنز پر لوڈشیڈنگ کے خوف کی وجہ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے متبادل دلچسپ انتظام کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) عام انتخابات 2018 میں پولنگ اسٹیشنز پر لوڈشیڈنگ کے خوف کی وجہ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے متبادل دلچسپ انتظام کرلیا ہے۔ ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنز کے لیے ایک لاکھ سے زائد ٹارچ خریدلیں۔ ہر پولنگ اسٹیشن پر ایک ٹارچ اسٹیشنری پیکٹ میں دی جارہی ہے۔ الیکشن کمیشن کی خرید کردہ ٹارچ تمام اضلاع میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

17جولائی تک غیرحساس انتخابی سامان ریٹرننگ افسران کے حوالے کردیاجائیگا۔ ماضی کے انتخابات میں روشنی کے متبادل انتظام کے لیے پولنگ اسٹیشنزپر موم بتی فراہم کی جاتی تھی۔ انتخابی سامان کے بیگ پر سیل لگانے کے لیے پریذائیڈنگ افسران کوماچس،موم بتی بھی دی جارہی ہے۔ موم بتی کے ذریعے انتخابی عملہ استعمال شدہ بیلٹ پیپرز کو سربمہر سیل لگائے گا۔ ملکی انتخابی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹارچ فراہم کی جارہی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں