اسفند یار ولی اعلان کرچکے اگر انہیں بھی بم دھماکے میں نشانہ بنادیا جائے تو پھر بھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، شاہی سید

جو لوگ نوجوانوں کو کچھ نیا بنانے کا خواب دکھارہے تھے ان کی اور ان کے ہمنوائوں کی سیاسی مخالفین کے متعلق زبان نے دورجہالت کو بھی شرما دیا ہے،صدر اے این پی سندھ

منگل 17 جولائی 2018 23:41

اسفند یار ولی اعلان کرچکے اگر انہیں بھی بم دھماکے میں نشانہ بنادیا جائے تو پھر بھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، شاہی سید
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید اور NA-250 کے امیدوار شاہی سید نے کہا ہے کہ ہمارے مرکزی صدر اعلان کرچکے ہیں کہ اگر خدانخواستہ مجھے بھی بم دھماکے میں نشانہ بنادیا جائے پھر بھی اے این پی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے کسی صورت اپنے قومی دفاع کا مورچہ خالی نہیں چھوڑیں گے ہمارے اسلاف کے عظیم کردار اور اقدار کی مثالیں پورا خطہ دیتا ہے اور جو لوگ نوجوانوں کو کچھ نیا بنانے کا خواب دکھارہے تھے ان کی اور ان کے ہمنوائوں کی اپنے سیاسی مخالفین کے متعلق زبان نے دورجہالت کو بھی شرما دیا ہے 2013 کے عام انتخابات صرف اور صرف اے این پی ٹارگٹ تھی مگر ہاروں بلور کو شہید کرنے کے بعد بنو ں اور مستونگ حملے بہت خطرناک اشارے دے رہے ہیںالیکشن کا التوا کسی صورت ملکی مفاد میں نہیں ہے اپنے قومی ہیروز کو فراموش کرنے والی قومیں تاریخ میں گمنام ہوجاتی ہیںشہیدوں کا لہو قوم پر قرض ہے 25 جولائی کو لالٹین پر مہر لگاکر اپنے شہیدوں کے مقدس لہو سے وفا کی تجدید کرنا گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے غوثیہ محلہ اور نورانی محلہ فرنٹیئر کالونی میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، انہوں نے مذید کہا کہ آج اپنے شہداء کے علاقے میں اپنے لوگوں سے مخاطب ہوں شہر میں قیام امن پر گزشتہ عسکری و قومی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں شہر میں قیام امن کے لیے ہم اپنے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوئے کراچی کا امن ہماری اولین ترجیح ہے گزشتہ دور میں پختونوں کا بد ترین استحصال کیا گیا اسمبلیوں میں آپ کے لیے کوئی آواز اٹھانے والا نہیں تھا اپنے حقوق کی آواز حکومتی ایوانوں تک پہنچانے کے لیے اپنے نمائندوں کو پارلیمان میں بھیجنا ہوگاگزشتہ تین دہائیوں سے پختون علاقوں میں لوگ مسلط کیے جاتے رہے ہماری طویل جدوجہد کے بعد شہر میں نئی حلقہ بندیاں ہوئی ہیں جس سے ہم مکمل مطمئن نہیں بلکہ پر امید ضرور ہیںہماری جدوجہد اقتدار کی نہیں بلکہ آپ کے مسائل کے حل، حقوق کے حصول ، تعلیم و ترقی کے لیے ہے ماضی میں جب ہمیں سیاسی طور پر محدود کیا گیا تو نتیجے میں انسانیت دشمن عناصر کو تقویت ملی اس موقع پر پی ایس 120 کے امیدوار امیرنواب خان سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا دریں اثنا حلقے کی اہم مذہبی شخصیت قاری امین منداخیل کی قیادت میں علماء کے وفد نے باچا خان مرکز میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور NA-250 کے امیدوار شاہی سید سے ملاقات کی اورانتخابات میں ان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں